پاکستان
وزیراعظم کی موجودگی میں آج کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغازہوگا : اسدعمر
اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کاکہنا ہے کہ آج وزیراعظم کی موجودگی میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے لکھا کہ انشاءاللہ کل تمام صوبائی دارالحکومت میں قومی کورونا ویکسی نیشن مہم شروع ہو جائے گی، ان کاکہنا تھا کہ سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔
آج وزیراعظم کی موجودگی میں کرونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہو گا اور انشاءاللہ کل تمام صوبائی دارالحکومت میں قومی کرونا ویکسینیشن مہم شروع ہو جائے گی. سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائ جائے گی
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 2, 2021
خیال رہے کہ چین سے آنے والی ویکسین آج شام تک صوبوں کو پہنچا دی جائے گی جس کے بعد کل سے قومی کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہو گا۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا تھا کہ سائنوفارم کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے اور پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان لائی گئی ہیں ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ، ان کا کہنا تھا اگرچہ کورونا کی دوسری لہر میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، اس کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔ این سی او سی اور صوبوں نے کورونا سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب پاکستان نے ابتدائی طور پر چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12لاکھ خوراکیں خریدی ہیں جو79 فیصد موثر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سے کورونا ویکسین صوبوں تک پہنچائی جائے گی۔این سی او سی نے ویکسین سٹریٹجی پلان کو تمام صوبوں اورسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد مرتب کیا ہے۔
علاقائی
ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی
شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔
حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
کھیل
دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی
آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی
آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 13 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔
سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور 44 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم بعد میں عثمان خان نےذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب کر دیا مگر 102 کے اسکور پر عثمان خان آؤٹ ہو گئے۔
عثمان خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی تا ہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔
پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 16 رنز بنائے جبکہ عرفان خان نیازی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کی طرف سے جانسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اسپنر ایڈم زیمپا نے 2 اور بریٹ لیٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سپنسر جانسن کو میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28 اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفریدی اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کھیل
دوسرا ٹی20: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف
حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
سڈنی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147ب رنز ہی بن سکی، آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28 اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفری اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس موقع پر جوش انگلس کا کہنا تھا کہ وہ میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی حاصل کر سیریز برابر کرنا ہمارا ہدف ہے، اس موقع پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے حسیب اللہ خان کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اورسفیان مقیم شامل ہیں۔
جبکہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان جوش انگلس، جیک فریزر میک گرک، میٹ شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، آرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا،اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کی وجہ سے سات سات اوورز تک اننگر کو محدوو کر دیا گیا تھا،جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ