Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی موجودگی میں آج کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغازہوگا : اسدعمر

اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کاکہنا ہے کہ آج وزیراعظم کی موجودگی میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہو گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 3rd 2021, 4:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر  پیغام میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے لکھا کہ انشاءاللہ کل تمام صوبائی دارالحکومت میں قومی کورونا ویکسی نیشن مہم شروع ہو جائے گی، ان کاکہنا تھا کہ  سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔

 

خیال رہے کہ  چین سے آنے والی ویکسین    آج شام تک صوبوں کو پہنچا دی جائے گی جس کے بعد   کل سے قومی کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہو گا۔

معاون خصوصی   ڈاکٹر فیصل سلطان نے گزشتہ روز  سماجی رابطے   کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر   پیغام میں بتایا  تھا کہ سائنوفارم کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی  ہے اور  پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان لائی گئی ہیں ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ، ان کا کہنا تھا اگرچہ  کورونا کی دوسری لہر میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، اس کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔ این سی او سی اور صوبوں نے کورونا سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب پاکستان    نے ابتدائی طور پر چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12لاکھ خوراکیں  خریدی ہیں جو79 فیصد موثر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سے کورونا ویکسین صوبوں تک پہنچائی جائے گی۔این سی او سی نے ویکسین سٹریٹجی پلان کو تمام صوبوں اورسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد مرتب کیا ہے۔

Advertisement
بھارتی قیادت کا بیانیہ ایسی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو امن کی بجائے دشمنی کو ترجیح دیتی ہے،پاکستان

بھارتی قیادت کا بیانیہ ایسی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو امن کی بجائے دشمنی کو ترجیح دیتی ہے،پاکستان

  • 29 منٹ قبل
پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا

پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
کراچی   مختلف علاقوں میں رات گئے  ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

کراچی مختلف علاقوں میں رات گئے ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

  • 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی امیدوار کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام ،نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پی ٹی آئی امیدوار کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام ،نتائج تسلیم کرنے سے انکار

  • 3 گھنٹے قبل
امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پرنامعلوم شخص کا حملہ

امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پرنامعلوم شخص کا حملہ

  • 3 گھنٹے قبل
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا ون ڈے فارمٹ  سے ریٹائر منٹ کا اعلان

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا ون ڈے فارمٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

  • 33 منٹ قبل
بھارتی  فوجی پر ہندوتوا نظریے کے گہرے اثرات کی واضح علامت

بھارتی فوجی پر ہندوتوا نظریے کے گہرے اثرات کی واضح علامت

  • 9 منٹ قبل
کراچی، کسٹم اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان  جاں بحق، اہلخانہ کا جناح اسپتال کے باہر احتجاج

کراچی، کسٹم اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، اہلخانہ کا جناح اسپتال کے باہر احتجاج

  • 3 گھنٹے قبل
مودی سرکار کی آبی جارحیت  اور ناپاک عزائم بے نقاب کرنے  پاکستانی وفد کی  آج امریکا میں اہم ملاقاتیں

مودی سرکار کی آبی جارحیت اور ناپاک عزائم بے نقاب کرنے پاکستانی وفد کی آج امریکا میں اہم ملاقاتیں

  • 2 گھنٹے قبل
تیسرا ٹی 20:پاکستان نے بنگلہ دیش کو با آسانی7 وکٹوں سے شکست دےکر 3-0 سے جیت لی

تیسرا ٹی 20:پاکستان نے بنگلہ دیش کو با آسانی7 وکٹوں سے شکست دےکر 3-0 سے جیت لی

  • 13 گھنٹے قبل
بنگلہ دیش کی نئی کرنسی سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی

بنگلہ دیش کی نئی کرنسی سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی

  • 2 گھنٹے قبل
حماس کا جنگ بندی معاہدے کے نئے دور کے آغاز پر آمادگی کا اظہار

حماس کا جنگ بندی معاہدے کے نئے دور کے آغاز پر آمادگی کا اظہار

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement