بینک آف چائنا دوسری برانچ کے افتتاح کی تقریب میں بینک کے گورنر، صدر اوردیگراعلیٰ عہدیداروں کی شرکت ہمارے لئے باعث مسرت ہے


اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ چین کے تعاون سے پاکستان مشکل دورسے نکل آیاہے، مشکل دورمیں چینی وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، بینک آف چائنا اوردیگرچینی بینکوں کی جانب سے پاکستان کو بے پناہ معاونت فراہم کی گئی ہے،چین کا ون بیلٹ ون روڈ انیشی ایٹو اورسی پیک چین کے صدر شی جن پنگ کا عظیم اقدام اور خطہ ودنیا کامعاشی مستقبل ہے، پاک چین دوستی شہد سے میٹھی،سمندروں سے گہری اورہمالیہ سے بلند ہے۔
پیرکویہاں پاکستان میں بینک آف چائنا کی دوسری برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ اس تقریب میں شرکتان کے لئے ایک تاریخی موقع ہے، مجھے یاد ہے کہ چھ سال قبل جب بینک آف چائنا کو جنوبی ایشیا اورپاکستان میں اپنی پہلی برانچ کھولنے کیلئے لائسنس دیا جارہا تھا تو یہ لائسنس میں نے بیجنگ میں بینک کے ہیڈکوارٹرز میں بینک کے صدرکو دیا تھا۔ یہ ایک اتفاق ہے کہ آج جب بینک کی دوسری برانچ کے افتتاح کی تقریب کے موقع پروہ وزیرخزانہ ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ نئی برانچ کا قیام خوش آئند اورسدابہار پاک چین دوستی کا مظہرہے۔ انہوں نے کہاکہ بینک آف چائنا دوسری برانچ کے افتتاح کی تقریب میں بینک کے گورنر، صدر اوردیگراعلیٰ عہدیداروں کی شرکت ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔بینک آف چائنا، آئی سی بی سی اورچین کے دیگربینک ہمارے عظیم مالیاتی شراکت دارہیں۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان گزشتہ ایک سال کے دوران بے پناہ مشکلات کا شکاررہا۔ اس مشکل دورمیں چینی وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، بینک آف چائنا اوردیگرچینی بینکوں نے ہمیں بے پناہ معاونت فراہم کی جس پرہم ان کےشکر گزار ہیں۔
الحمدللہ !ہم مشکل دورسے نکل آئے ہیں، حال ہی میں ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بہترکردی ہے، پاکستان اب استحکام سے معاشی نمو کی طرف جارہاہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ 5 سال قبل پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت تھا، ہمارے معاشی اشاریے بہترین تھے، پوری دنیا ہماری تعریف کررہی تھی اورچند سالوں میں گروپ۔ 20 میں پاکستان کی شمولیت کی پیشن گوئیاں ہورہی تھیں۔ہم نے اس سفرکا دوبارہ آغاز کردیاہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ 2013 میں ہماری جماعت نے جب انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو اس وقت کے چین کے وزیراعظم پاکستان کا دورہ کررہے تھے ، سی پیک کاخیال اسی ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران سامنے آیاتھا ۔ اس وقت کے وزیراعظم محمد نوازشریف، موجودہ وزیراعظم محمدشہباز شریف اورمیں نے اس حوالہ سے بات چیت کی۔ اس وقت کے چینی وزیراعظم اوراعلیٰ چینی حکام نے ہم سے کہاکہ وہ کس طرح ہماری مدد کرسکتے ہیں اور ہم اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 7 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 10 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 13 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل





