کوئٹہ انسداد پولیو مہم کے دوران نا معلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی


کوئٹہ میں پولیو مہم کے دوران نواحی علاقے کلی شاہ عالم زرغون آباد میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
وزیراعلی بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ سانحے کی پرزور مذمت بھی کی۔
فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان فوری طور پر فرار ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر موجود تھیں لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
انسداد پولیو ٹیم پر حملے کے بعد شہر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی فل پروف سیکیورٹی کو سخت کرکے ٹیموں کو تحفظ فراہم کردیا گیا جبکہ ملزمان کی تلاش تا حال جاری ہے۔
کوئٹہ کے علاقہ زرغون آباد میں پولیو ٹیم پر فائرنگ#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/QKPWXwgtnv
— GNN (@gnnhdofficial) August 1, 2023
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 8 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 11 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 7 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 7 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 7 گھنٹے قبل






