نئی دہلی : اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی نتائج آگئے ، بی جے پی کو پانچ میں سے صرف دو ریاستوں میں ہی برتری مل سکی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاستی انتخابات میں مودی سرکار کو منہ کی کھانی پڑ گئی، اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی نتائج آگئے ، بی جے پی کو پانچ میں سے صرف دو ریاستوں میں ہی برتری مل سکی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوگئی، مغربی بنگال سے ممتا بینرجی کی ٹی ایم سی جماعت جیت گئی۔ ممتا بینرجی نے کورونا وائرس کے سبب اپنے حامیوں کو جشن منانے سے منع کردیا۔
بھارتی ریاست کیرالا سے بی جے پی کو ایک نشست بھی نہ ملی جبکہ بھارتی ریاست تامل ناڈومیں ڈی ایم کے جیت گئی۔
بی جے پی سے تعلق رکھنے والے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ممتا بینرجی کو اُن کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ وہ مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کی جماعت کی کامیابی پر اُنھیں مبارک باد دیتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ اُن کے اگلے دور کے لیے نیک تمنّاؤں کا بھی اظہار کیا۔
Congratulations to the Chief Minister of West Bengal, @MamataOfficial Didi on her party’s victory in West Bengal assembly elections. My best wishes to her for her next tenure.
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) May 2, 2021
دوسری جانب مغربی بنگال میں مودی سرکار کی ہار کے بعد کچھ علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ آرام باغ میں بی جے پی کے دفتر کو آگ لگادی گئی، بی جے پی نے واقعے کا ذمہ دار ممتا بینرجی کی جماعت کو قراردیدیا۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 18 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 18 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 19 hours ago





