فردوس عاشق اعوان کا اسسٹنٹ کمشنر پر برہمی کا معاملہ ، وزیراعلیٰ نے طلب کر لیا
لاہور : سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے لیے سخت الفاظ استعمال کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کے لیے طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں بازار کا دورہ کیا تھا جہاں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کو بازار میں سب کے سامنے فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سخت الفاظ کا نشانہ بنایا گیا ۔اس تمام واقعے کی رپورٹ وزیر اعلی عثمان بزدار کو پیش کی گئی جس پر وزیراعلیٰ نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ایوان وزیراعلیٰ طلب کر لیا ہے۔
Exchange of hot words between Firdous Ashiq Awan and a civil servant (I was told she is Assistant Commissioner Sialkot).
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) May 2, 2021
Publicly scolding civil servants can get you brownie points but will take a toll on the morale of those who have to execute your policies. pic.twitter.com/Cjavt5tio2
یاد رہے گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹتے ہوئے کہا تھا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے، آپ اے سی ہیں تو عوام کا سامنا کریں چھپ کیوں رہی ہیں؟۔ ان کا کہنا تھاکہ ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا مگر سب سے برا حال سیالکوٹ کا ہے، آپ کی حرکتیں ہی اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں۔
ڈانٹ ڈپٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف غصے سے پنڈال سے باہر چلی گئیں تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کا رویہ نامناسب تھا، گرمی کی وجہ سے پھل خراب بھی ہو سکتا ہے، فردوس عاشق آرام سے بھی بات کر سکتی تھیں۔
اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 17 minutes ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 3 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 3 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 21 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago






