نواز شریف ستمبرکے وسط میں پاکستان آئیں گے ،میاں جاوید لطیف کی پریس کانفرنس
انتخابات میں جس جماعت کا سی وی بہتر ہوگا عوام اس کو منتخب کریں گے


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف ستمبرکے وسط میں پاکستان آئیں گے جس کے بعد ملک کی خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا،15 ماہ میں ہماری حکومت نے خارجہ امور اورمعیشت میں بہتری کےلئے اقدامات کئے اورملک کو2017 کا پاکستان بنانے کا پوری دیانتداری سے کوشش کی مگرسابق دور کا بگاڑ اتنا تھا کہ ہم اس میں ناکام رہے۔
جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اداروں میں بیٹھے لوگوں، عوام اور سی پیک کے مخالفین کو اب احساس ہوچکا ہے کہ 2017والا پاکستان صرف نواز شریف ہی بنا سکتا ہے،2017کے سارے کے سارے کردار غیرملکی سازش کا حصہ تھے، مسلم لیگ (ن) نے جمہوری استحکام کےلئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا جس کے بعد 15 ماہ پہلے تبدیلی آئی، چند قوتیں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے کے خلاف ہوگئیں تھیں اور بعض لوگ ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کو مائنس کرنے والی قوتوں کے آلہ کار بنے ۔
انہوں نے کہاکہ کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کےلئے کوشاں ہیں ، انتخابات میں جس جماعت کا سی وی بہتر ہوگا عوام اس کو منتخب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکمران انتقام میں اس حد تک چلے گئے کہ انہوں نے ملک کی خیرخواہی بھی نظرانداز کردی اور وہ سی پیک منصوبے کے خلاف قوتوں کے آلہ کار بن گئے، نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیربنایا اور سی پیک کا منصوبہ دے کر خوشحالی کی بنیاد رکھی، سابق حکمرانوں نے ملک کے اہم ادارے کے خلاف منصوبہ بندی کی جو 9 اور10مئی کو پکڑی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ جب تک سازشی عناصرکے خلاف اقدامات میں عمل نظر نہیں آئے گا تو سازشوں کا سلسلہ بند نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو2002،2008 اور 2018 کے انتخابات میں مائنس رکھا گیا، اب بھی جو سمجھتے ہیں کہ ستمبر میں نواز شریف کو مائنس رکھا جائے گا تو ملک کا نقصان ہوگا، نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان آئیں گے ، نواز شریف جب بھی ملک کی خوشحالی کےلئے کام کرتے ہیں تو ان کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھائی جاتی ہیں ۔

صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا
- ایک دن قبل

سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ میں مینا بازار کا انعقاد، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ
- ایک دن قبل

لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
- ایک دن قبل

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب کا سٹریٹجک عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 2 خودکش دھماکے،تینوں حملہ آور فائرنگ تبادلے میں جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل
طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ
- ایک دن قبل

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
- ایک دن قبل

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی
- ایک دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی
- ایک دن قبل










