Advertisement

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

ڈیک لاک میں 2 لاکھ ایکڑ رقبے پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ 32 لاکھ پالتو مویشی ہلاک یا سیلابی پانی میں بہہ گئے،میڈیا رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 days ago پر Nov 23rd 2025, 3:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

ہنوئی :ویتنام کے مختلف حصون میںطوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے وزارت قدرتی وسائل و ماحولیات کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ جنوبی اور وسطی ویتنام میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔

بیان کے مطابق 16 نومبر سے اب تک پہاڑی صوبے وسطی ڈیک لاک میں ہلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں گھر سیلاب میں بہہ گئے،جبکہ اس خطے میں کم از کم 12 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس صوبے میں ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے، ایک تخمینے کے مطابق سیلاب سے پانچ صوبوں میں 34 کروڑ 30 لاکھ ڈالر زکے معاشی نقصان پہنچا ہے۔

اسی طرح جنوب وسطی ویتنام میں اکتوبر کے آخر سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے وہاں کے سیاحتی مقامات متاثر ہوئے ہیں،ڈیک لاک میں 2 لاکھ ایکڑ رقبے پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ 32 لاکھ پالتو مویشی ہلاک یا سیلابی پانی میں بہہ گئے۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ ویتنام میں عموماً جون سے ستمبر کے دوران شدید بارشیں ہوتی ہیں مگر سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث موسمیاتی رجحان تبدیل ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement