آنے والا سال اس سے بھی زیادہ گرم ہو سکتا ہے،امریکی ماہرین


امریکامیں ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ اس بات کے 50 فیصد امکانات ہیں کہ 2023 تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا اور اس سے اگلا سال اس سے بھی زیادہ گرم ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیئرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) کی چیف سائنٹسٹ سارہ کیپنک نے کہا ہے کہ2023 اب تک کا تیسرا گرم ترین سال ہے۔
ناسا کے گوڈار انسٹیٹیوٹ فار سپیس سٹڈیز کے ڈائریکڑ گیون شمیڈٹ نے کہا کہ بحرالکاہل میں ایل نینو رجحان کے باعث اگلا سال اس سے زیادہ گرم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل نینو کا زیادہ اثر 2024 میں ظاہر ہوگا لہذا ہم دیکھ رہے ہیں کہ نہ صرف 2023 بلکہ 2024 بھی غیرمعمولی طور ریکارڈ سطح پر گرم ہوگا۔
یورپی یونین کے موسمیات کا مشاہدہ کرنے والے ادارے کوپرنیکس کی رپورٹ کے مطابق کرہ ارض پر اب تک جولائی سب سے گرم مہینہ تھا اور این او اے اے کے اعداد و شمار بھی اس سے مطابقت رکھتے ہیں۔ این او اے اے کے مطابق جولائی میں گلوبل سرفیس ٹمپریچر 1.12 ڈگری سیلسیز تھا جو اوسط سے زیادہ ہے اور ادارے کے 174 سالہ ریکارڈ کے مطابق گرم ترین مہینہ تھا۔
ادارے نے کہا کہ گوبل اوشین سرفیس ٹمریچر جولائی میں گذشتہ چار مہینے سے ریکارڈ زیادہ رہا کیونکہ جون میں پیدا ہونے والے ایل نینو کے اثرات مسلسل جاری ہیں۔ ناسا کے چیف سائنسدان اور ماحولیات کے سینئر مشیر کیٹ کیلون نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی لوگوں اور ماحولیاتی نظام پر اثر چھوڑ رہی ہے۔
درجہ حرارت میں تبدیلی کے علاوہ ہم سمندر کی سطح میں اضافہ، آرکٹک سمندر میں برف کا پگھلنا اور جنگلات میں آگ لگنے جیسے واقعات کا سامنا ہے کر رہے ہیں۔امریکی سپیس ایجنسی کے ایڈمن بِل نیلسن نے کہا کہ ہم یں ماحول کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 9 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 5 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 9 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 7 hours ago




