31 سالہ نیمار نے سعودی کلب الہلال کی نمائندگی کا باقائدہ اعلان کر دیا ہے


جدہ: سعودی فٹ بال کلب الہلال کا برازیلین معروف فٹ بالر نیمار سے معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت نیمار اب الہلال کلب کی نمائندگی کریں گے۔ پیرس سینٹ جرمین سے برازیل کے شہرہ آفاق فٹ بالر اور فارورڈ نیمار نے سعودی کلب الہلال سے معاہدے پر دستخط کی تصدیق کر دی ہے۔31 سالہ نیمار نے سعودی کلب الہلال کی نمائندگی کا باقائدہ اعلان کر دیا ہے۔
دونوں کے درمیان معاہدہ تقریباً 90 ملین یورو میں طے پایا ہے۔نیمار نے الہلال کی طرف سے جاری کردہ ایک مختصر ویڈیو کلپ میں اعلان کیا۔ میں یہاں سعودی عرب میں ہوں، میں ہلال میں ہوں۔ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )نے بھی اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے نیمار کو “کلب لیجنڈ” قرار دیا ہے ۔
نیمار نے 2017 میں عالمی ریکارڈ فیس 200 ملین پائونڈ میں پیرس سینٹ جرمین میں شمولیت اختیار کی تھی۔ نیمار نے کہا کہ میں نے یورپ میں کھیل کر بہت کچھ سیکھا اور حاصل کیا ہے اور خاص وقت کا لطف اٹھایا ہے، لیکن میں ہمیشہ سے ایک عالمی کھلاڑی بننا چاہتا ہوں اور مختلف مقامات پر نئے چیلنجز اور مواقع کے ساتھ خود کو آزمانا چاہتا ہوں۔
الہلال کلب نے نیمار کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا ہے۔ برازیلین فٹ بالر نیمار آئندہ ہفتے کو الفیحہ کے خلاف شیڈول میچ میں اپنے نئے کلب کے لیے پہلی بار شرکت کریں گے۔نیمار کو 124 بین الاقوامی میچز میں برازیل کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 31 منٹ قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 20 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 21 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 3 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل








