سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق
جڑانوالہ کے جلاؤ گھیراؤ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایاجارہا ہے جسے حکومت پورا کرے گی،خلیل جارج


انوارالحق کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق و ویمن امپاورمنٹ خلیل جارج نے جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں کرسچین بستی کے کیتھولک چرچ سمیت مختلف چرچز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سانحہ جڑانوالہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی سازش بے نقاب کرنے سمیت ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا اورتمام نقصان کا ازالہ کیا جا ئیگا۔
نگران وفاقی وزیر نے مسیحی برادری کے رہنماؤں اور متاثرین کے علاوہ میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ یہ بہت بڑااوربہت برا واقعہ ہوا ہے،جو لوگ بھی اس واقعہ میں ملوث ہیں وہ مسلمانوں اور مسیحی برادری میں فسادات پھیلانا چاہتے ہیں جبکہ امن دشمنوں نے مسلمان بھائیوں اور مسیحیوں میں نفاق ڈالنے کی گھناؤنی سازش کی ہے جسے کسی صورت برداشت یا نظرانداز نہیں کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں گوجرہ،شانتی نگراورجوزف نگرمیں اسی قسم کے واقعات ہوچکے ہیں جن میں ملوث ملزمان اپنے انجام کو پہنچے اور نقصان کا تدارک کیا گیا اسلئے وہ اب بھی یقین دلاتے ہیں کہ جن جن لوگوں کا جوجو نقصان ہوا ہے حکومت اس کا ازالہ کرے گی اورملزمان کوبلاتفریق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔خلیل جارج نے کہا کہ آپ نے صبر و تحمل سے رہنااور جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا ہے تاکہ مذکورہ سازش میں ملوث عناصر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں اس واقعہ کے مرکزی ملزمان گرفتار اور سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں وہیں سانحہ جڑانوالہ کی5 ایف آئی آرزدرج ہو چکی اوراب تک128 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون کے مطابق تمام مذاہب کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بدنام کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی چاہے وہ ملک میں ہوں یا ملک سے باہر۔
انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ کے جلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات میں جتنے گھروں اور چرچزکو نقصان پہنچایا گیاہے ان کا تخمینہ لگایاجارہا ہے لہٰذاحکومت اس نقصان کو خود پورا کرے گی۔انہوں نے مسیحی برادری کے قائدین کو ہدایت کی کہ خود بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کمشنر صاحبہ سے رابطہ رکھیں۔ خلیل جارج نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی یہ کام کیا وہ مسلمان نہیں ہو سکتے اسلئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہر ہر پہلو سے اس واقعہ کی چھان بین کرکے آگے بڑھ رہے ہیں تاکہ کسی کے ساتھ بلاجواز زیادتی نہ ہو تاہم یہ آپ کی بھی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے دشمن کا دھیان رکھیں کہ کون ہے جوایسی گھناؤنی سازش کے ذریعے آپ لوگوں میں نفاق ڈالنا چاہتا ہے۔
نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ جن لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے ان کے گھر بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام لا اینڈ آرڈر ایجنسیز آپ کے ساتھ اورپوراملک آپ کے ہمراہ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہم آپ کیساتھ ہیں بلکہ پورا وفاق،پنجاب اورپاک فوج بھی آپ کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مسالک مذہبی ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں اور آپس میں نفاق ڈالنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہ ہونے دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اسلئے ہم سب نے مل کر

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 18 hours ago

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 18 hours ago

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
- 12 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- 14 hours ago

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 17 hours ago

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 18 hours ago

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 14 hours ago

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 19 hours ago

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 18 hours ago

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 16 hours ago

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 18 hours ago

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 16 hours ago





