لطیف کھوسہ اور نعیم حیدر پنجوتھہ کے ساتھ لفٹ میں خطرناک حادثہ یا سازش،نعیم پنجوتھہ نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا
لفٹ رکنےکا واقعہ اچانک نہیں ہوا بلکہ ایک سوچی سمبھی سازش کے تحت کروایا گیا ہےیہ واقعہ محض اس لیے کروایا گیا کہ عمران خان کے کیس سے توجہ ہٹائی جائے۔


نعیم پنجوتھہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کی اجس میں آج لفٹ میں ہونے والے واقعے کے بارے میں چند انکشافات کیے،نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ لفٹ رکنےکا واقعہ اچانک نہیں ہوا بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کروایا گیا ہے،یہ واقعہ محض اس لیے کروایا گیا کہ عمران خان کے کیس سے توجہ ہٹائی جائے۔
نعیم پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ ہم ہائی کورٹ سے بارہا یہی استدعا کر رہے تھے کہ عمران خان کا کیس فکس کرکے اس پر فیصلہ سنایا جائے،کبھی ہمیں نوٹس دیے جارہے تھے ، کبھی کہا جا رہا تھا کہ دوسرے وکیل کی تیاری نہیں ہے،کبھی کہا جا تا رہا کہ وکیل صاحب بیمار ہیں،آج جمعہ کے روز تین دن کی تاریخ دی گئی ہے عمران خان کو فری اینڈ فیئر ٹرائل نہیں دیا جا رہا۔
اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے یہ چیئر مین پی ٹی آئی کی وکالت چھڑوانا چاہتے ہیں،ہم کبھی بھی اس وکالت سے باز نہیں آئیں گے،گھنٹہ لفٹ میں رکھا گیا نہ ہی کسی آپریٹرکو قریب آنے دیا گیا نہ کوئی اور لفٹ کے پا س آرہا تھا اس سے صاف واضح ہے کہ یہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس سے ہٹانے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔
لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا 45 منٹ سے زائد وقت تک لفٹ میں پھنسے رہے، ان کے ساتھ موجود نعیم حیدر پنجوتھا، علی اعجاز بٹر سمیت پندرہ افراد کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔
وکالت چھوٹی چیز ہے ہماری جان بھی حاضر ہے خان صاحب کے لئے
— GNN (@gnnhdofficial) August 25, 2023
نعیم حیدر پنجوتھا اور لطیف کھوسہ کے ساتھ خطرناک حادثہ ،یا سازش؟لفٹ کے اندر کا احوال بتا دیا!! pic.twitter.com/YuRu84XTVI

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
- 12 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 16 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 18 گھنٹے قبل

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 19 گھنٹے قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 18 گھنٹے قبل

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 18 گھنٹے قبل





