جی این این سوشل

تفریح

آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی فلم ’’ڈریم گرل 2‘‘نے 9.7 کروڑ کما لئے

ڈریم گرل 2، 2019 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ڈریم گرل کا سیکوئل ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی فلم ’’ڈریم گرل 2‘‘نے 9.7 کروڑ کما لئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ممبئی: آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی فلم ڈریم گرل 2 نے ریلیز کے پہلے دن 9.7 کروڑ کمائے۔اس فلم میں منجوت سنگھ، راجپال یادو، پریش راول، اسرانی، منوج جوشی، سیما پاہوا اور وجے راز بھی ہیں۔

ڈریم گرل 2 میں جس میں آیوشمان کھرانہ مرکزی کردارادا کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم نے جمعہ کو تقریبا 10 کروڑ روپے کمائے۔ راج شاندلیا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اننیا پانڈے بھی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریم گرل 2 نے اپنے پہلے دن ہندوستان میں 9.70 کروڑ روپے کمائے،ابتدائی اندازوں کے مطابق پہلی فلم ڈریم گرل نے 10.05 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈریم گرل 2، 2019 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ڈریم گرل کا سیکوئل ہے۔

علاقائی

علامہ طاہر اشرفی كے چھوٹے بھائی حافظ محمد احمد انتقال كر گئے

حافظ محمد احمد  کی وفات  پر مذہبی اور سیاسی شخصیات نے علامہ طاہر اشرفی سے افسوس کا اظہار کیااور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا فرمائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علامہ طاہر اشرفی كے چھوٹے بھائی حافظ محمد احمد انتقال كر گئے

پاكستان علماء كونسل کے چیئرمين علامہ طاہر اشرفی كے چھوٹے بھائی حافظ محمد احمد انتقال كر گئے۔

حافظ محمد احمد کی نمازجنازہ بعد از نمازعصر جامعہ مسجد بلال پارک سنگھ پورہ میں ادا کی جائے گی۔

حافظ محمد احمد  کی وفات پر مذہبی اور سیاسی شخصیات نے علامہ طاہر اشرفی سے افسوس کا اظہار اور تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بھی عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

 فاسٹ باؤلر محمد عرفان  نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں، اپنے بیان میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں،کوچز اور تمام لوگوں کاشکرگزار ہوں۔

محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے پاکستان کے لیے تمام فارمیٹس میں 109 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح  رہے کہ گزشتہ 3 دن میں قومی کرکٹرز کی جانب سے سامنے آنے والا یہ ریٹائرمنٹ کا تیسرا اعلان ہے۔ 

محمد عرفان سے قبل  گزشتہ روز فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ آل راؤنڈ عماد وسیم دو روز قبل ریٹائرمنٹ کااعلان کر چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسکردو:گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی،5 افراد  جاں بحق

مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افراد دب کر جاں بحق ہوئے،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسکردو:گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی،5 افراد  جاں بحق

اسکردو میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 5 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افراد دب کر جاں بحق ہوئے۔

پولیس حکام کہنا ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق شنگوس گاؤں سے ہے، گاڑی اسکردو سے شینگوس جارہی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll