Advertisement
ٹیکنالوجی

آن لائن بینکنگ کومحفوظ بنانے کے طریقے ؟

سلیکان ویلی : محض کچھ احتیاطی تدابیر آپ کو ہیکرزاور فراڈی افراد کی دھوکہ دہی سے محفوط رکھ سکتی ہیں اور آ ن لائن بینکنگ کومحفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 7th 2021, 12:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

ایک زمانہ  تھا کہ جب  یوٹیلیٹی بلز  جمع کرانے کیلئے  بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگا کرتی تھی، لیکن آجکل آپ گھر بیٹھے کچھ ہی دیر میں اپنے بینک سے متعلق سارے کام آن لائن نمٹا سکتے ہیں لیکن…

آن لائن بینکنگ نے ہماری زندگی میں آسانی تو پیدا کی ہی ہے اس کے ساتھ ہی بینک اکاؤنٹ میں رکھی رقم کوغیر محفوظ بھی بنادیا ہے۔ اگر آپ نے تھوڑی سی لاپرواہی کی  ہیکرز چند سیکنڈز میں آپ کو بھاری رقم سے محروم کرسکتے ہیں۔گھبرایے  نہیں آگر آپ آن لائن بینکنگ استعمال کرتے ہیں تو صرف کچھ احتیاطی تدابیر آپ کو ہیکرز اور فراڈی افراد کی دھوکہ دہی سے محفوط رکھ سکتی ہیں۔

ذیل میں کچھ ایسی بڑی غلطیوں کی نشان دہی کی گئی ہے جن کی وجہ سے ہیکرز کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی آسان ہوجاتی ہے۔

عوامی وائی فائی کا استعمال

آجکل  بہت سے لوگ مفت وائی فائی کے چکر میں رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ تو بڑے شاپنگ مال میں مفت وائی فائی کے لیے گھنٹوں بیٹھے رہتے ہیں، لیکن عوامی  وائی فائی آپ کے نجی ڈیٹا، سوشل میڈیا کے لیے تو نقصان دہ ہے ہی لیکن اس سے آپ  بینک میں موجود بھاری رقوم سے محروم ہوسکتے ہیں ۔  کبھی بھی بینک کی آن لائن ٹرانزیکشنز کے لیے عوامی مقامات پر موجود مفت وائی فائی کو استعمال نہ  کریں، کیونکہ عام طور پر یہ وائی فائی  غیر محفوظ ہوتے ہیں اور ہیکرز وائرس پر مشتمل سافٹ ویئر آپ کے سسٹم میں داخل کرکے آپ کے بینک کی تفصیلات چرا سکتے ہیں۔

پبلک پلیس  پر لگے چارجنگ بوتھ پر موبائل چارج کرنا

کبھی بھی عوامی مقامات پر لگے چارجنگ بوتھ پر موبائل چارج نہ کریں ،ہمیشہ اپنی چارجنگ کیبل ساتھ رکھیں اور اسی کی مدد سے عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشن پر اپنے موبائل کو چارج کریں۔  ہیکرز جوس جیکنگ(جس میں ہیکرز یو ایس بی کیبل سے موبائل کا ڈیٹا چرا  تے ہیں ) کے ذریعے آپ کے موبائل فون میں موجود معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

صرف گوگل یا ایپل اسٹورموبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں

غیر مستند جگہ سے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنا آپکے اسمارٹ فون اور اس میں موجود  ڈیٹا  کیلئے ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتا ہے،موبائل ایپلی کیشن کو ہمیشہ گوگل یا ایپل کے اسٹور سے ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔

اینڈرائیڈ اور آئی فون کی سیکیورٹی اپ ڈیٹ کو نظر انداز کرنا

آپ اینڈرائیڈ یاں آئی فون  استعمال کرتے ہوں ، اپنے اسمارٹ فون پر سیکورٹی اپ ڈیٹ کو کبھی نظر انداز نہیں کریں،کیونکہ  سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے سے  آپ کے فون میں موجود بگس اور دیگر ایشوز کے حل ہونے کے ساتھ ساتھ  سائبر حملے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا  ہے۔ آپریٹنگ سسٹم میں نئے سیکیورٹی پیچز سے ہیکرز کے لیے آپ کے ڈیٹا تک رسائی مشکل ہوجاتی ہے۔

بینک اورادائیگیوں سے متعلق ای میل اورمیسیجز پر کلک کرنا

سوشل میڈیا یا ایس ایم ایس پر اپنی نجی معلومات جیسے کہ والدہ کا نام، پن نمبر، کارڈ نمبر یا کارڈ کی پشت پر دیا گیا تین ہندسوں پر مشتمل سیکیورٹی کوڈ کسی کو نہ دیں۔کبھی بھی ای میل، مسیجز یا فون کالز پر اپنی پرسنل انفارمیشن  (نجی معلومات) کسی کو بھی نہ دیں ۔ اگر آپ کے موبائل کے  براؤزر میں بینک کی ویب سائٹ کے لنک پر تالا یا سیکیور ظاہر نہیں ہورہا ہو تواس وقت تک اپنی آئی ڈی، پاس ورڈ یا دیگر نجی معلومات بلکل بھی فراہم نہ کریں۔

آسان پاس ورڈ رکھنا

عام طور پر  لوگ یاد رکھنے کی وجہ سے بینک کی ایپلی کیشن کا لاگ ان پاس ورڈ بہت آسان رکھ لیتے ہیں۔  بینک کی ایپلی کیشن کا پاس ورڈ کبھی آسان نہیں رکھیں۔ آپ کا پاسورڈ ایک اسمال، ایک کیپٹل، نمبر، علامات( مثلا Mk6595#$) پر مشتمل ہونا چاہیے اور  پاس ورڈ کو ہر تین چار ماہ بعد تبدیل بھی کرتے رہیئے۔

موبائل ایپلی کیشنز کو غیر ضروری پرمیشنز دینا

کسی بھی ایپلی کیشن  کو فون کے ڈیٹا   تک رسائی دینے سے پہلے اچھی طرح پڑھ لیں،  کسی بھی ایپلی کیشن کو زیادہ نجی معلومات کی اجازت آپ کے لیے ہیکنگ کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 21 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 21 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 19 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
Advertisement