نیو یارک کے میئر کے قائم کردہ قوانین کے تحت مسلم کمیونٹی کو یہ اجازت ہر جمعہ اور رمضان المبارک کیلئے دی گئی ہے


امریکا میں نیویارک شہرمیں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ نیو یارک کے میئر کے قائم کردہ قوانین کے تحت مسلم کمیونٹی کو یہ اجازت ہر جمعہ اور رمضان المبارک کیلئے دی گئی ہے۔
نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ایکس پراپنی پوسٹ میں کہا کہ مساجد اور عبادت گاہیں جمعہ کے دن اور رمضان کے دوران بغیر اجازت اپنی اذان دینے کے لیے آزاد ہیں۔
<>نیو یارک سٹی کے میئر کے مطابق محکمہ پولیس کمیونٹی افیئر بیورو مساجد سے نئے ضوابط پر تبادلہ خیال کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اذان کو نشر کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات ڈیسیبل لیول پرسیٹ ہوں۔ میئر کے دفتر کے مطابق مساجد اور دیگر عبادت گاہیں 10 ڈیسیبل تک کی آواز میں اذان نشر کرسکتی ہیں۔
We're cutting red tape and saying clearly that mosques and houses of worship are free to amplify their call to prayer on Fridays and during Ramadan without a permit necessary.
— Mayor Eric Adams (@NYCMayor) August 29, 2023
Read more: https://t.co/lVRw5brgVU https://t.co/pdjMDdJe9p pic.twitter.com/wkblirAeY6
مسلم رہنماؤں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایرک ایڈمز نے کہا کہ بہت عرصے سےہمیں یہ محسوس ہورہا ہے کہ ہماری کمیونٹیز کو اپنی آذانیں بلند آواز میں نشر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، اب مساجد اور عبادت گاہیں بغیر کسی اجازت نامےکے جمعہ کو اور رمضان کے دوران اذان دینے کے لیے آزاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وہ شہر کے میئر ہیں، نیو یارک مسلمان اپنے خواب سے دور نہیں رہیں گے۔میئر کے اس اعلان پر مسلم کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا ہے۔خیال رہے کہ میئر ایرک ایڈمز ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اور متعدد مذہبی رہنماؤں کے قریبی دوست رہے ہیں۔ انہوں نے عوامی معاملات میں مذہب کو جگہ دینے کی کئی باروکالت کی ہے۔
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 2 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 5 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 5 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 7 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 7 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 7 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 7 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 5 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 5 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 6 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 3 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 24 minutes ago