اسلام آباد:پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نصر نے انسانی ہمدردی اور آفات سے نمٹنے کے مشن کے تحت افریقی ممالک جبوتی اور سوڈان کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نصر نے افریقی خطے میں اوورسیز تعیناتی کے دوران جبوتی اور سوڈان پورٹ کا دورہ کیا۔ جبوتی بندرگاہ آمد پر پاکستان کے سفیر شوزب عباس اور سوڈان بندرگاہ آمد پر پاکستان کے سفیر سرفراز احمد خان سپرا نے ڈیفنس اتاشی اور دیگر بحری حکام کے ساتھ جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران مشن کمانڈر اور جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے دونوں ممالک کے اہم عہدیداران سے ملاقات بھی کی۔ جبوتی میں جبوتی نیوی کے چیف کمانڈر کرنل عبدالرحمن ادین اور کوسٹ گارڈ کے کمانڈر ان چیف کرنل وائس او بگوریح سے ملاقات کی۔سوڈان کے دورے کے دوران مشن کمانڈر نے کمانڈر پورٹ سوڈان نیول بیس کموڈور الصادق ابراہیم عثمان، گورنر بحراحمر ملٹری ایریا میجر جنرل ابراہیم الجیل اور ڈائریکٹر جنرل پورٹ اتھارٹی سوڈان عمر محمد آدم سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران مشن کمانڈر نے دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ انسانی امداد، ریلیف اور خیرسگالی کے تحت جبوتی اور سوڈان کے اعلی حکام کو غذائی امداد فراہم کی گئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے حکومتی اور بحری حکام موجود تھے۔ جبوتی میں اس موقع پر اہم مہمانوں میں جبوتی کی قومی اسمبلی کے صدر اور مقامی پارلیمنٹیرینز شامل تھے۔ سوڈان میں اس موقع پر گورنر بحراحمر، وزیر برائے سماجی بہبود اور دیگر عسکری اور حکومتی حکام شامل تھے۔ معززین نے حکومت پاکستان اور پاک بحریہ کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاک بحریہ کے جہازوں کی حالیہ تعیناتی افریقی ممالک سے بردارانہ تعلقات، بحری تعاون میں فروغ، امدادی کاروائیوں اور میزبان بحری افواج کے ساتھ پیشہ ورانہ تعاون بڑھانے کی کوشش ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گیا
- 6 گھنٹے قبل

برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت
- 3 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس کانفرنس، عالمی خطرات کے مقابل فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
- 6 گھنٹے قبل

گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ
- 5 گھنٹے قبل

اداکارہ نشو بیگم کے داماد علی رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل