تیسرے پیریڈ کے بعد سکولوں کو بھی ہڑتال میں شامل کیا جائے گا


مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے 1948 عیسوی میں زیرتسلط جانے والے عرب علاقوں میں امام مسجد کو قتل کردیا گیا، جس کے باعث اسرائیل میں عرب عوام کے لیے سپریم فالو اپ کمیٹی اور مقامی اتھارٹیز کے سربراہان کی قومی کمیٹی نےکل(منگل کو )عام ہڑتال کا اعلان کردیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق امام مسجد شیخ سمیع المصری کے قتل کےخلاف ہڑتال کا فیصلہ گزشتہ روز کفر قرہ میونسپلٹی کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ جمعہ اور ہفتہ کے دوران 24 گھنٹوں میں 3 افراد کو قتل کیا گیا۔ اجلاس میں فالو اپ کمیٹی کے ارکان، اس کے چیئرمین محمد براکا، عرب مقامی اتھارٹیز کے سربراہان کے لیے قومی کمیٹی کے سربراہ، وکیل مدثر یونس، کفر قرہ کے میئر فراس بدی، میئرز، سربراہان، تمام سیاسی جماعتوں، مساجد کے امام اور مقبول کمیٹیوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ فالو اپ کمیٹی کے سربراہ محمد براکا نے امام مسجد شیخ سمیع المصری کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ جرائم کے دائرے کو مزید وسعت دینے کے لیے اسرائیلی آمرانہ سازشوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت اور اس کی ایجنسیوں کے خلاف اقدامات کریں۔ اجلاس میں وسیع بحث کے بعد کئی فیصلے کیے گئے جن میں عوام سے منگل کو عام ہڑتال کی کال دی گئی۔ تیسرے پیریڈ کے بعد سکولوں کو بھی ہڑتال میں شامل کیا جائے گا اور ایک بڑا مارچ کیا جائے گا۔ فالو اپ کمیٹی نے پیرنٹس کمیٹیوں،
پاپولر کمیٹیوں اور فالو اپ کمیٹی کے اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ واضح رہے منظم جرائم کا شکار ہونے والے عرب شہریوں کی اموات کی تعداد 160 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 9 خواتین، 10 بچے اور متعدد علما، دانشور، ماہرین تعلیم اور مقامی حکام شامل ہیں جبکہ 1200سے زائد زیادہ عرب افراد زخمی بھی ہوئے ۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 20 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل





