دوطریقے ہیں یا رجسٹرار ہائیکورٹ سے رجوع کریں یا 9 ستمبر تک انتظار کرلیں،ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس


آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے چھٹی پر جانے سے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی، جس پر پی ٹی آئی کی وکلاء ٹیم نے ڈیوٹی جج سے درخواستیں سننے کی اپیل کردی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے وکلا عدالت پہنچے تو عدالتی عملے نے انہیں مطلع کیا کہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین 8 ستمبرتک رخصت پر ہیں جس پر پی ٹی آئی وکلاء نے درخواست کی کہ ہمیں کوئی راستہ دکھائے کہ ہم کیا کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود کے وکلا ڈیوٹی جج راجا جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوگئے اور درخواست سننے کی اپیل کی، ڈیوٹی جج راجا جواد عباس نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں، آپ ہائیکورٹ سے مارک کرادیں تو میں بھی کیس سن سکتا ہوں، دوطریقے ہیں یا رجسٹرار ہائیکورٹ سے رجوع کریں یا 9 ستمبر تک انتظار کرلیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم ایک درخواست دیتے ہیں آپ جو بھی آرڈرکریں گے، ہمیں منظور ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیوٹی جج کو ضمانتیں سننے کی درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ ضمانت کا معاملہ ہے آپ ڈیوٹی جج ہیں اسی لئے ہمیں سن لیں۔
راجا جواد عباس نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے علاوہ باقی عدالتوں میں اختیار استعمال کرسکتا ہوں، ایڈمن جج ہونے کی وجہ سے 24 عدالتوں پر میرا دائرہ اختیار استعمال ہوسکتا ہے۔
ایف آئی اے پروسکیوٹر نے اعتراض اٹھایا کہ یہ کس طرح اس عدالت میں درخواست دائر کرسکتے ہیں۔
پی ٹی آئی وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ بطور ڈیوٹی جج آپ درخواست سن سکتے ہیں، آپ اگر کہیں کہ میرا اختیار نہیں میں مجبور ہوں تو ہم ہائی کورٹ چلے جائیں گے۔
بیرسٹرسلمان صفدر نے کہا کہ ڈیوٹی جج عدم پیروی پر ضمانت مسترد کرسکتا ہے تو اب ڈیوٹی جج کیوں نہیں سن سکتے۔
جج نے کہا کہ نوٹیفکیشن ہوتا کہ جج کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج سن سکتا ہے تو پھرسن لیتے۔
پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آپ لکھ دیں کہ آپ یہ کیس نہیں سن سکتے۔
تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جج ابو الحسنات ایک ہفتے کی چھٹی پر چلے گئے ہیں، گزشتہ تاریخ پر بھی ڈھائی گھنٹے کی بحث کے بعد درخواست نہیں سنی گئی۔
شعیب شاہین نے کہا کہ ڈیوٹی جج کی عدالت میں سماعت کے لیے درخواست دائر کی ہے، لیکن فاضل جج کہتے ہیں یہ میرا اختیار نہیں، عدالت نے 12 بجے دلائل طلب کئے ہیں کہ وہ کیس پر سماعت کریں گے یا نہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل جبکہ شاہ محمود اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عدالت نے آج فریقین سے دلائل طلب کر رکھے تھے۔
30 اگست کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ہونے والی سائفر کیس کی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبرتک توسیع کردی گئی تھی۔
عمران خان کو جج ابوالحسنات کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لگانے کے بعد اُن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی تھی

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 41 منٹ قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 6 گھنٹے قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 6 گھنٹے قبل

بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
- 7 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 6 گھنٹے قبل








