جی این این سوشل

صحت

ڈینگی کی وباء میں اضافہ، مزید 99 کیسز رپورٹ

رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 1883 ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈینگی کی وباء میں اضافہ، مزید 99 کیسز رپورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: لاہور میں ڈینگی کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پنجاب سے 24 گھنٹوں میں مزید 99 کیسز سامنے آئے ہیں۔

رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 1883 ہو گئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سے 99 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 59 کا تعلق لاہور، 18 کا راولپنڈی اور 7 کا ملتان سے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اس وقت صوبے کے ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 82 مریض زیر علاج ہیں۔

ٹیکنالوجی

انسٹا گرام نے ڈائریکٹ میسجز کے لیے شیڈول فیچر متعارف کرا دیا

ابھی تک یہ فیچر صرف انسٹاگرام کے پروفیشنل اکاؤنٹس کے حامل افراد تک محدود ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسٹا گرام نے ڈائریکٹ میسجز کے لیے شیڈول فیچر متعارف کرا دیا

انسٹا گرام نے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کے لیے شیڈول فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ تمام صارفین کے لیے شیڈول ڈی ایمز کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے، کسی دوست کو میسج بھیجتے ہوئے سینڈ بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کے بعد شیڈول کا آپشن سامنے آجائے گا۔اس آپشن میں آپ تاریخ اور وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق میسجز کو 29 دن تک کے لیے شیڈول کیا جاسکتا ہے اور جب تک وہ میسج سینڈ نہیں ہوتا، اس وقت تک چیٹ ونڈو پر شیڈول میسجز کا بینر نظر آئے گا۔یہ فیچر ان صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جو اپنے زیادہ تر دوستوں کی سالگرہ کے میسجز شیڈول کرنا چاہتے ہیں یا انہیں کسی مخصوص دن پر کیے جانے والے کام کے بارے میں یاد دلانا چاہتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کے لیے تو شیڈول فیچر متعارف کرا دیا گیا مگر اب تک فوٹو شیئرنگ ایپ کے تمام صارفین اپنی پوسٹس اور ریلز کو شیڈول کرنے کے قابل نہیں ہوسکے ہیں۔ابھی تک یہ فیچر صرف انسٹاگرام کے پروفیشنل اکاؤنٹس کے حامل افراد تک محدود ہے۔انسٹا گرام کی جانب سے اسٹوریز کے لیے ایک کولاج ٹول بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو سال بھر کے لمحات کو شیئر کرنے کے لیے ہے۔

نئے سال کے حوالے سے متعدد ایڈ یورز ٹیمپلیٹس بھی اس فیچر میں صارفین کو دستیاب ہوں گے جن کو استعمال کرکے آپ اپنے دوستوں کو بتا سکتے ہیں کہ 2024 کا آغاز کیسے ہوا اور اختتام کیسے ہوا۔اس کے علاوہ نیو ائیر فونٹ اور کاؤنٹ ڈاؤن ٹیکسٹ ایفیکٹ بھی اسٹوریز، ریلز اور فیڈ پوسٹس کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ  گاہ عالمی امن کے لیے خطرہ

افغان طالبان کے فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی دہشت گردوں کو پناہ دینے کے انکار سراسر جھوٹ پر منبی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی  افغانستان میں محفوظ پناہ  گاہ عالمی امن کے لیے خطرہ

فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ  گاہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔

فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی  کے کمانڈر رحیم اللہ عرف شاہد عمر کا افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ہلاکت پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ وہ سرحد پار دہشت گرد حملوں میں شدت لانے میں بڑا کردار ادا کر رہا تھا۔ خوارجی شاہد عمر کی موت جو غالباً اندرونی اختلافات یا  ایک کروڑ انعامی رقم کے نتیجے میں ہوئی،  فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی  کی اندرونی ٹھوٹ پھوٹ کو ظاہر کرتی ہے جو لالچ اور طاقت کی مسلسل کشمکش سے جنم لے رہی ہے۔

افغان طالبان کے فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی دہشت گردوں کو پناہ دینے کے انکار سراسر جھوٹ پر منبی ہیں اور خوارجی  شاہد عمر کی افغان سرزمین پر موجودگی افغان طالبان کی دہشت گردی کی حمایت اور شراکت داری کو بے نقاب کرتی ہے۔ فتنہ الخوارج  کے دہشت گردوں کو پناہ دے کر افغان طالبان خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوت میں تبدیل ہو چکے ہیں جو نہ صرف پاکستان کی سلامتی بلکہ علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن چکے ہیں۔

افغان طالبان کا فتنہ الخوارج  اور دیگر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے سے انکار دہشت گرد اتحادیوں کو ترجیح دینے کے ان کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔ فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے خطرے کو حل کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو افغان طالبان کی جانب سے مسلسل مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے میں ان کی عدم دلچسپی اور اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

اگر افغان طالبان فتنہ الخوارج دہشت گردوں کو پناہ دینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں تو پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات، بشمول سرحد پار کارروائیاں، کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

اگرچہ خوارجی  شاہد عمر کی موت ایک عارضی کامیابی ہے لیکن افغان طالبان کی غیر ذمہ دارانہ اور منافقانہ پالیسیاں دہشت گردی کو جاری رکھنے کی ضمانت دیتی ہیں جس سے علاقائی عدم استحکام اور عالمی بے اعتمادی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

پشاور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

پشاور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی۔

بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کے لیے درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس 2 میں آج بشریٰ بی بی کی پیشی ہے، ہم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔

سپیشل ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے رپورٹ جمع کی ہے، بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کے 2 کیس اور ایف آئی اے کا ایک کیس ہے۔ عدالت نے کہا کہ نئی درخواست میں بھی رپورٹ جمع کرائیں۔

بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll