لاہور : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے لیگی رہنماؤں کے خلاف پولیس کو تحریری درخواست دے دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے ایف آئی اے لاہور آفس پر دھاوا بولا اور لاک ڈاؤن کے احکامات کو توڑا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے لیگی رہنماؤں کے خلاف پولیس کو تحریری درخواست دے دی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے سی سی پی او لاہور کو درخواست دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے ایف آئی اے لاہور آفس پر دھاوا بولا اور لاک ڈاؤن کے احکامات کو توڑا۔مریم اورنگزیب، عطاء تارڑ، میاں مرغوب، غزالی بٹ اور 12 نامعلوم افراد کےخلاف درخواست دی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، مسلم لیگی رہنماؤں نے دفتر میں گھس کر تلاشی لی۔این سی او سی کی ہدایات کے مطابق آج دفاتر بند تھے۔ لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن کیلئے روا نہ ہوسکے تھے ، لاہور ائیرپورٹ پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔ ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام کا شہباز شریف سے کہنا تھا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں اور سسٹم میں کلیئرنس جاری نہیں ہوئی جس کے بعد نجی ایئر لائن نے شہباز شریف کو آف لوڈ کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو علاج کی غرض سے 8ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 13 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 17 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 17 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 12 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 16 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

