یہ وقت دکھاوے یا بیانات دینے کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے،انتونیو گوتریش


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بھارت میں مسلمانوں اور مسیحی برادری کے خلاف حالیہ حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی منافرت مکمل طور ناقابل قبول ہے۔
نئی دہلی میں جی 20سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد نیویارک واپس آنے پر پریس کانفرنس کے دوران بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اقلیتوں کے خلاف حالیہ تشدد بارے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں کی اور نہ ہی دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے ملاقات کی لیکن ہمارا موقف واضح ہے کہ مذہبی عدم برداشت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جو مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
My appeal to world leaders at #UNGA next week is clear:
— António Guterres (@antonioguterres) September 13, 2023
This is not a time for posturing or positioning.
This is not a time for indifference or indecision.
This is a time to come together for real, practical solutions. pic.twitter.com/3Tl7qOyiQ7
انہوں نے اپنے افتتاحی ریمارکس میں آئندہ ہفتے ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلی سطح کے اجلاس کے حوالے سے عالمی سربراہان کے لیے واضح پیغام میں کہا کہ یہ وقت دکھاوے یا بیانات دینے کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے۔ایسے اقدامات جس کی دنیا کو بہتر بنانے کے لیے ضرورت ہے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ وقت بے حسی یا خاموش بیٹھنے کا نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی اور عملی حل کے لیے اکٹھے ہونے کا وقت ہے۔یہ وقت بہتر مستقبل کے لیے اقدامات پر سمجھوتہ کرنے کا ہے، جیسا کہ سیاست ، سفارت کاری اور موثر قیادت پر سمجھوتا۔ انہوں نے مراکش اور لیبیا میں حالیہ دنوں میں ہوانے والے واقعات کے حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ امدادی سرگرمیوں کے لیے متحرک ہے۔

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 3 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 3 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 17 hours ago


