علاقائی

لاہور شہر میں مختلف علاقوں میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری

آج اور کل کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں بارش کا امکان ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 19th 2023, 9:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور شہر میں مختلف علاقوں میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں موسلادھار اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگی۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں صبح شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے کافی دیر تک جاری رہی، مغل پورہ، مصطفیٰ آباد، نیلا گنبد، کوئنز روڈ، سمن آباد، راج گڑھ، شاد باغ، جلو پارک، محمود بوٹی، گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ سمیت دیگر مقامات پر بادلوں برسنا جاری ہے۔

بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے، انتظامیہ پانی نکالنے میں مصروف عمل ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔