Advertisement

لاپتہ ہونے والے ایف ۔35 لڑاکا طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا

شمال مشرق میں 2 گھنٹے کے فاصلے پر واقع ولیمزبرگ کاؤنٹی میں پایا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 19th 2023, 3:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاپتہ ہونے والے ایف ۔35 لڑاکا طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا

واشنگٹن: امریکا کے لاپتہ ہونے والے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف ۔35 کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے۔

امریکی فوج کی ٹویٹ کے مطابق طیارے کا ملبہ ریاست جنوبی کیرولینا میں جوائنٹ بیس جہاں سے طیارے نے پرواز کی تھی کے شمال مشرق میں 2 گھنٹے کے فاصلے پر واقع ولیمزبرگ کاؤنٹی میں پایا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس طیارے کی قیمت کا اندازہ 8 کروڑ ڈالر (23 ارب 34 کروڑ روپے تقریباً) لگایا گیا ہے ۔

امریکی فوجی حکام کی طر ف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکام کی طرف سے طیارے کے ملبے کو محفوظ کرنے تک مقامی افراد ملبے والے علاقے میں جانے سے گریز کریں ۔طیارے کے ملبے کی تلاش میں متعدد ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

Advertisement