اس سے قبل خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل کے شبےمیں کینیڈین حکومت نے بھارتی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دی تھا


بھارت نے کینیڈا کی جانب سے اپنی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی ملک بدری کے ردعمل میں ایک سینیئر کینیڈین سفارت کار کو پانچ دنوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔اس سے قبل خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل کے شبے میں کینیڈین حکومت نے بھارتی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دی تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈین وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق کینیڈا کے نئی دہلی میں متعین ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے سفارت کار کی ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کینیڈین سفارت کاروں کی جانب سے بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں شرکت کے حوالے سے خدشات کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔متعلقہ سفارتکار کو بھارت چھوڑنے کے لئے پانچ دن کا وقت دیا گیا ہے۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم کی طرف سے ہمارے وزیر اعظم پر بھی اسی طرح کے الزامات لگائے گئے تھے اور انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ خالصتان تحریک کے سرکردہ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون کو کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا کے گوردوارے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ ہردیپ کے قتل کے بعد سکھوں نے لندن اور کینیڈا سمیت دنیا بھر میں بھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور بھارت کی ایجنسیوں پر قتل کا الزام لگایا تھا۔

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 11 hours ago

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 9 hours ago
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 9 hours ago
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 10 hours ago

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- 10 hours ago

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 14 hours ago
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 11 hours ago

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 10 hours ago

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 11 hours ago

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 12 hours ago

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 10 hours ago

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 13 hours ago