کھیل

سعودی کلب النصر اور لیجنڈ فٹبال سٹار رونالڈو کا ایران میں پرتپاک استقبال

ٹیم اے ایف سی چیمپئنز لیگ 2023-24 میں شرکت کے لیے ایران پہنچی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 19th 2023, 2:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی کلب النصر اور لیجنڈ فٹبال سٹار رونالڈو کا ایران میں پرتپاک استقبال

سعودی کلب النصر کی ٹیم اے ایف سی چیمپئنز لیگ 2023-2024 میں شرکت کے لیے ایران پہنچی گئی، جس کا آغاز کل منگل کی شام آزادی سٹیڈیم میں النصر کے ایرانی ٹیم پرسیپولیس کے خلاف میچ سے ہوگا۔

ایران میں سینکڑوں فٹ بال شائقین سعودی النصر کلب کی ٹیم اور اس کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پر مشتمل بین الاقوامی وفد کا پر جوش طریقے سے استقبال کیا۔تمام رستوں پر عربی ، انگریزی اور ایرانی تینوں زبانوں میں خوش آمدیدی بورڈ بھی آویزاں تھے۔

ایرانی بچوں نے النصر کلب کی شرٹیں پہنی ہوئی تھیں اور کرسٹیانو رونالڈو کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، اور وہ ٹیم بس کے تہران کی سڑکوں سے گزرنے کا انتظار کر رہے تھے۔