جی این این سوشل

جرم

سیکورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت بھی کرلی گئی ہےجبکہ دو دہشت گردوں کی تا حال شناخت نہ ہو سکی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیکورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل کے علاقہ کڑم نالہ تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیس آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا جسکے نتیجے میں5دہشت گردمارے گئے۔

آپریشن میں حساس اداروں اور پاک فوج نے حصہ لیا۔دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب خطرناک دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکلاچی کے علاقہ باچہ آباد اورآس پاس کے جنگلوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

واقعات کے مطابق دہشت گردوں کی اطلاع پر کلاچی کے علاقہ باچہ آباد اور آس پاس جنگلوں میں سیکورٹی فورسز نےسرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فورسز پر مختلف مقامات سے فائرنگ کی گئی۔فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے اورمقابلے میں5 دہشت گرد مارے گئے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت بھی کرلی گئی ہے،جبکہ دو دہشت گردوں کی تا حال شناخت نہ ہو سکی۔

پاکستان

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون پر اتفاق

این ڈی ایم اے نے تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے بچائو کے ادارے اور ہنگامی کارروائیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون پر اتفاق

این ڈی ایم اے نے  تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں کیساتھ تعاون کے فروغ پر عملی اقدامات کرنے کا اعادہ کرلیا ۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ایک وفد کے ہمراہ تھائی لینڈ میں قدرتی آفات سے بچائو کیلئے تیاریوں کے ایشیائی مرکز کے پانچویں بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔

وفد نے تھائی لینڈ کی فوج کے ترقی اور قدرتی آفات سے بچائو کے تربیتی مرکز، ملٹری ڈیپارٹمنٹ آف ڈویلپمنٹ کا دورہ بھی کیا، جس کا مقصد قدرتی آفات سے بچائو اور امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں استعداد میں اضافہ کرنا اور معلومات کا تبادلہ کرنا تھا۔

این ڈی ایم اے نے تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے بچائو کے ادارے اور ہنگامی کارروائیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی طیاروں کا غزہ میں سکول پر حملہ ، 30 افراد شہید

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول کے احاطے کے اندر حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی طیاروں کا غزہ میں سکول پر حملہ ، 30 افراد شہید

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسکول پر اسرائیلی طیاروں کے حملے میں کم از کم 30 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 30 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں اور اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت اور حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس نے دیر البلاح کے اسکول پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بتائی ہے اور کہا ہے کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول کے احاطے کے اندر حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول کو فوجیوں کے خلاف حملوں اور ہتھیاروں کے ذخیرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور اس نے حملے سے پہلے شہریوں کو متنبہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ، اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مبینہ طور پر چلائی جانے والی منظم مہم کی تحقیقات کے لیے ایک 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جی آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی بھی اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

یہ جی آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کی بنیاد پر اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ آیا پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف کوئی منظم مہم چلائی تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll