Advertisement
تفریح

بھارتی مشہور اداکار اکھل مشرا کی حادثاتی موت

گزشتہ کچھ عرصے سے بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 21 2023، 6:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی مشہور اداکار اکھل مشرا   کی حادثاتی موت

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اکھل مشرا کچن میں کام کرتے ہوئے گر کر انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکھل مشرا کی موت کی تصدیق ان کی اہلیہ سوزین برنرٹ نے کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ اکھل گزشتہ کچھ عرصے سے بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے، وہ اسٹول پر بیٹھے کچن میں کچھ کررہے تھے جب وہ سلپ ہوکر گر پڑے، اس حادثے میں اداکار کے سر پر چوٹ لگی اور جب انہیں اٹھایا گیا تو کچن میں خون ہی خون تھا۔

واضح رہے کہ اکھل مشرا نے تھری ایڈیٹس میں لائبریرین 'دوبے' کا کردار نبھایا تھا جو آج بھی مقبول ہے۔

اکھل مشرا نے کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا جن میں اترن، دو دل بندھے ایک ڈور سے، پردیس میں ملا کوئی اپنا وغیرہ شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement