ٹرنباگو نائٹ رائیڈرزکی ٹیم کیریبیئن پریمیئر لیگ 2023 کے فائنل میں پہنچ گئی

ٹرنباگو نائٹ رائیڈرزکی ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 21st 2023, 3:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرنباگو نائٹ رائیڈرزکی ٹیم کیریبیئن پریمیئر لیگ 2023 کے فائنل میں پہنچ گئی

گیانا: ٹرنباگو نائٹ رائیڈرزکی ٹیم کیریبیئن پریمیئر لیگ 2023 کے فائنل میں پہنچ گئی ۔فاتح ٹرنباگو نائٹ رائیڈرزکی ٹیم نے سی پی ایل کے کوالیفائر ون میں گیانا ایمیزون واریئرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرزکی ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

فاتح ٹیم کے اوپننگ بلے باز چاڈوک والٹن نے ناقابل شکست 80 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پراویڈنس سٹیڈیم گیانا میں کھیلے گئے لیگ کے کوالیفائر ون میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرزکی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیااور گیانا ایمیزون واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناکر ٹرنباگو نائٹ رائیڈرزکی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 167 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستانی بلے باز صائم ایوب نے 49 اور وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے 36 رنز بنائے۔ٹرنباگو نائٹ رائیڈرزکی ٹیم کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقار اور ٹیرنس ہنڈس نےدو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،علی خان اور عقیل حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔