Advertisement

زوہائی ٹینس چیمپئن شپ مینز سنگلز، برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا فاتحانہ آغاز

ابتدائی رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والےمیزبان چین کے یی کونگ مو کو شکست دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 22 2023، 2:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
زوہائی ٹینس چیمپئن شپ مینز سنگلز، برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا فاتحانہ آغاز

بیجنگ: انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے زوہائی ٹینس چیمپئن شپ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

36 سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے مینز سنگلزکے ابتدائی رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والےمیزبان چین کے یی کونگ مو کو شکست دی۔

چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر زوہائی میں جاری اے ٹی پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈمیں اینڈی مرے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے چین کے یی کونگ مو کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7اور3-6سے شکست دے کر نہ صرف چیمپئن شپ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ اے ٹی پی ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ میں فاتح اینڈی مرے کا مقابلہ روس کے اسلان کاراتسیو سے ہوگا۔

Advertisement