جی این این سوشل

جرم

فیصل آباد میں پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

شہر سے 95 فیصد سے زائد اسمگل شدہ پٹرول کا کاروبار ختم کر دیا گیا: شہری دفاع کے حکام

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیصل آباد میں پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیصل آباد: فیصل آباد میں سول ڈیفنس حکام نے شہر میں اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 240 منی پیٹرول پمپس کو ختم کردیا۔

دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی سول ڈیفنس حکام اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔

سول ڈیفنس اتھارٹیز نے دعویٰ کیا ہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران 95 فیصد غیر قانونی پیٹرول کی فروخت کو ختم کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق غیر قانونی پیٹرو کی فروخت کے خلاف آپریشن کے دوران 240 مشینیں، 85 دکانیں سیل اور 42 فلنگ اسٹیشنز ضبط کرلئے گئے۔

فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 350 غیر قانونی پیٹرول سیلنگ پوائنٹس کو ختم کر دیا گیا ہے تاہم کام مکمل طور پر بند ہونے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے اس غیر قانونی سرگرمی کو روکنے میں کافی دیر لگا دی ہے لیکن اب اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

صحت

پاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ

متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ایم پاکس  کا چھٹا کیس رپورٹ

پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران پکڑا، 44 سالہ شخص خلیجی ممالک سے پاکستان آیا ہے جب کہ متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے کوار ڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس پر 6 لاکھ 30 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے اور وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی ہے۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں ایم پاکس سے نمٹنے کیلیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس (ایم پاکس) کے خلاف پہلی ویکسین ایم وی اے-بی این کو مشروط استعمال کرنے کی منظوری دے دی، مذکورہ ویکسین کو باضابطہ طور پر منکی پاکس کے لیے منظور نہیں کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت نے ویکسین کو اب تک کے نتائج کی روشنی میں محفوظ قرار دیتے ہوئے اگرچہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی لیکن اسے باضابطہ طور پر منظور نہیں کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت ایسی ویکسینز اور ادویات کی ”پری کوالیفائی“ منظوری دیتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ضرورت مند ممالک یا خطے ویکسین یا دوائی کو استعمال کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

مولانا فضل الرحمن نے مینار پاکستان پر جلسہ کیا، پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی جارہی جو غیر آئینی ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا  لاہور میں  جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست عالیہ حمزہ اور امتیاز محمود شیخ نے دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمن نے مینار پاکستان پر جلسہ کیا، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی جو غیر آئینی ہے۔ جلسے کی اجازت نا ملنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں آتا ہے، ہائی کورٹ نے 9 اگست کو ڈی سی لاہور کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، استدعا کی کہ عدالت 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازے دینے کا حکم دے۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو بھی درخواست دیدی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کو درخواست جمع کروائی۔

درخواست کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لاہور میں متعدد بار جلسے کی اجازت مانگ چکی ہے، اس دوران کئی جماعتوں اور تنظیموں نے لاہور میں جلسے کیے، جمعیت علماء اسلام نے بھی مینار پاکستان میں جلسہ کیا، پاکستان تحریک انصاف کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

متن میں مزید کہا گیا کہ آپ کے افسران کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے، پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسے کی اجازت دی جائے، 21 ستمبر کے جلسے کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر  7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے روز 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے پارلیمنٹ کی جانب سے 7 ستمبر 1974 کو متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کی یاد گاری قرار داد پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ دن صرف پاکستان نہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تاریخی تھا، اس دن مسلمانوں کی ایک طویل جدو جہد کامیاب ہوئی، ایوان بالا حکومت کو تجویز کرتا ہے کہ آج کے دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے دن کو قومی تعطیل دی جائے۔

سینیٹ اجلاس میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے موقع پر عام تعطیل کی قرارداد منظور کرلی گئی جبکہ قرارداد منظور ہونے کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا، اس طرح آئینی ترمیم پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll