کھیل
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر سکواڈ میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نےآئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،بابر اعظم کپتان اور شاداب نائب کپتان کو برقرار رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑی بابراعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان(وکٹ کیپر بلے باز)، حارث روف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر جبکہ محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر سکواڈ میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے کیونکہ بڑے ایونٹ میں تجربہ کار بائولر کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے نقصان ہے لیکن پرامید ہیں کہ وہ جلد ہی ٹیم میں واپس آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ دعا گوہیں کہ یہ ٹیم ورلڈکپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور فتح یاب ہو کر آئے۔ حسن علی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس طرح نسیم شاہ انجرڈ ہوئے، دوسری چیز یہ ہے کہ فاسٹ بائولر میں انجریزجس طرح حسنین بھی زخمی ہیں، ڈاکٹرز نے ان کے ٹخنے کا بھی آپریشن کیا ہے، احسان اللہ کی بھی کہنی کا آپریشن ہوا ہے۔
پاکستان
سابق چیف جسٹس جواد خواجہ نے جسٹس سردار طارق مسعود کی فوجی ٹرائل اپیل بینچ میں شمولیت کو چیلنج کر دیا
درخواستوں میں 23 اکتوبر کے مختصر حکم نامے کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ انٹرا کورٹ اپیلیں زیر التوا ہیں

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس ریٹائرڈ جواد خواجہ نے سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود کی فوج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کرنے والے بینچ میں شمولیت کو چیلنج کرنے والی آئینی درخواست جمع کرادی۔
سماعت 13 دسمبر سے شروع ہونے والی ہے۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور پنجاب، خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان کی حکومتوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
درخواستوں میں 23 اکتوبر کے مختصر حکم نامے کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ انٹرا کورٹ اپیلیں زیر التوا ہیں۔
جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے قانونی نمائندے کے توسط سے آئینی پٹیشن دائر کی، جس میں جسٹس مسعود کی عام شہریوں پر فوجی ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی نگرانی کرنے والے چھ رکنی بینچ میں شمولیت پر سوال اٹھایا گیا۔
جسٹس خواجہ نے اس سے قبل شہریوں کے فوجی ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور عدالت سے اسے غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
درخواست میں نو رکنی بینچ کی تشکیل نو اور جسٹس مسعود کے فیصلہ سازی کے عمل سے متعلق حالات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ جسٹس مسعود نے اس سے قبل ایک دستاویز جاری کی تھی جس میں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نو رکنی بینچ کی تشکیل کے حوالے سے شکایات کا اظہار کیا گیا تھا۔
درخواست میں استدلال کیا گیا ہے کہ جسٹس مسعود کے نتائج جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ موضوع کی درخواستیں غیر معمولی ہیں، جسٹس خواجہ نے استدعا کی کہ جسٹس مسعود کے اظہار خیال اور نتائج کو دیکھتے ہوئے انہیں انصاف کے مفاد میں اپیل کی سماعت سے خود کو الگ کر لینا چاہیے۔
سابق چیف جسٹس نے جسٹس سردار طارق مسعود کی زیرقیادت بنچ کو متعلقہ درخواستوں میں کوئی حکم جاری کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان
میاں محمد نواز شریف دسمبر کے آخری ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے
نوازشریف سیٹ ایڈجسٹمنت سے لے کر اہم معاملات پر گفتگو کریں گے

لاہور : قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف دسمبر کے تیسرے ہفتے میں کراچی کا دورہ کریں گے ۔
قائد مسلم لیگ کا یہ دورہ 2 روز پر مشتمل ہو گا ، میاں محمد نواز شریف کراچی میں ایم کیو ایم ، جی ڈی اے ، جے یو آئی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔
نوازشریف سیٹ ایڈجسٹمنت سے لے کر اہم معاملات پر گفتگو کریں گے ، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن نواز شریف کو سندھ کے حلقوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے ۔
پاکستان
نگران وزیراعظم کا نئے ویزا نظام کا افتتاح
نئے ویزا نظام کے تحت بزنس مینوں کو کم سے کم وقت میں ویزوں کا اجراء کیا جائے گا،

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت داخلہ میں نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا۔ وزارت داخلہ کے حکام نے وزیراعظم کو نئے ویزا نظام کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نئے ویزا نظام کے تحت بزنس مینوں کو کم سے کم وقت میں ویزوں کا اجراء کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے کم سے کم دستاویزات درکار ہوں گی۔
ویزوں کے اجراء کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو فروغ ملے۔
وزیراعظم نے وزارت داخلہ کی طرف سے نئے ویزا نظام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے وزارت داخلہ میں میڈیا سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر بتایا کہ نادرا کے تعاون سے وزارت داخلہ میں میڈیا سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کردہ قرارداد ویٹو کر دی
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
وسطی چین میں شدید برفبا ری ،معمولات زندگی درہم برہم ، سکول بند، زمینی و فضائی ٹریفک متاثر
-
پاکستان 2 دن پہلے
چین نے پاکستان میں پہلے 765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا