جی این این سوشل

تجارت

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی صارفین اکتوبر 2023 سے مارچ 2024  تک ادائیگیاں کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اضافے سے ڈسکوز کے صارفین پر 159 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا، نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا— فوٹو:فائل
 
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین اکتوبر 2023 سے مارچ 2024  تک ادائیگیاں کریں گے۔

دنیا

اسرائیل کا بجٹ خسارہ نومبر میں4.5 بلین ڈالرتک پہنچ گیا

2023 کا خسارہ مجموعی گھریلو پیداوار کے تقریباً 4 فیصد تک ہونے کی توقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا بجٹ خسارہ  نومبر میں4.5 بلین ڈالرتک پہنچ گیا

اسرائیل نے نومبر میں4.5 بلین ڈالرکا بجٹ خسارہ ریکارڈ کیا ہے۔اسرائیلی وزارت خزانہ نےکہا ہے کہ بجٹ خسارہ اخراجات میں اضافہ کی وجہ غزہ میں جاری لڑائی کے لیے مالی اعانت کی فراہمی ہے۔

العربیہ کے مطابق اسرائیلی وزارت خزانہ نے بتایا کہ خسارہ گزشتہ 12 ماہ میں بڑھ کر نومبر میں 3.4 فیصد ہو گیا، جو اکتوبر میں 2.6 فیصد تھا۔ وزارت نے بتایا کہ 2023 کا خسارہ مجموعی گھریلو پیداوار کے تقریباً 4 فیصد تک ہونے کی توقع ہے۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ ماہ محصولات میں 15.6 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کی ایک وجہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں التوا ہونا ہے۔

اکتوبر میں اسرائیل کا خسارہ 22.9 بلین شیکل تک پہنچ گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستان ڈرامہ کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم نایاب کا ٹریلر جاری

فلم اگلے سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ڈرامہ کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم نایاب کا ٹریلر جاری

پاکستان ڈرامہ کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کا ٹریلر جاری کر دی گیا۔

فلم نایاب کے ٹریلر کی تعارفی تقریب کراچی کے نجی کلب میں ہوئی۔  فلم کے مرکزی کرداروں میں موجودہ پاکستانی مشہور اداکارہ یمنا زیدی، اوسامہ خان اور اداکار جاوید شیخ شامل ہے.

 تعارفی تقریب میں اداکارہ یمنا زیدی نے فیملی کے ہمراہ شرکت کی جبکہ اداکار جاوید شیخ اور اوسامہ خان اور مشہور ڈائریکٹر اہتشام الدین نے شرکت کی اداکارہ یمنا زیدی نے ڈومیسٹک اسٹاف کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

اداکارہ یمنا زیدی ے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے کبھی کرکٹ نہیں کھیلی، انہوں نے گیند کیچ کی، نہ بلا تھاما لیکن فلم ’نایاب‘ کے لیے انہوں نے کرکٹ کھیلنا سیکھی۔ ’نایاب‘ میں یمنیٰ زیدی نایاب نامی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جو کہ بچپن سے ہی کرکٹر بننا چاہتی ہیں لیکن خاندان اور سماجی مسائل کی وجہ سے اسے مشکلات درپیش آتی ہیں۔ 

اداکارہ یمنا زیدی کا امید ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  شہری فلم کو ضرور دیکھیں گے فلم کی کہانی پیار و محبت، مثبت پیغام کے گرد گھومتی ہے  فلم کی زیادہ تر شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کی گئی ہے، تاہم اس کے متعدد مناظر لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی فلمائے گئے ہیں۔ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم اگلے سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پہلا ویمنز ون ڈے: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کل کوئنس ٹاؤن میں ہوگا

پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 137 رنز بنائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پہلا ویمنز ون ڈے: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کل کوئنس ٹاؤن میں ہوگا

کوئنز ٹاؤن: پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ کی خواتین کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل نیوزی لینڈ کے شہر کوئنس ٹاؤن میں کھیلا جائے گا , میچ صبح 3.00 بجے PST پر شروع ہوگا۔

اس سے قبل آج کوئنس ٹاؤن میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین نے ڈی ایس ایل کے ذریعے پاکستانی خواتین کو چھ رنز سے شکست دی۔

پاکستان خواتین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 15 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے۔ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین کو طریقہ کار کے تحت فاتح قرار دیا گیا۔

تاہم پاکستان نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll