کھیلوں میں حصہ لینے سے ٹیم کا حصہ ہونے کا احساس پیدا ہوتا ہے، ایما کنٹیما گاوماس


ونڈہوک: اقوام متحدہ افریقا گیمز 2023 کا آغاز نمیبیا کے ساحلی قصبے سواکوپمنڈ کے وینیتا اسپورٹس فیلڈ میں ہوا ہے ۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ افریقہ گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمیبیا کے نائب وزیر برائے کھیل، نوجوان اور قومی خدمت ایما کنٹیما گاوماس نے کہا کہ کھیل فلاح و بہبود کے احساس کو فروغ دیتا ہے اور کھیلوں کے فوائد جسمانی سرگرمیوں سے بڑھ کر ہوتے ہیں لہذا، کھیلوں میں حصہ لینے سے ٹیم کا حصہ ہونے کا احساس پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے آل افریقا گیمز صرف مقابلے کے بارے میں نہیں ہیں، بلکہ یہ اتحاد، مشترکہ ہم آہنگی اور متنوع ثقافتی ورثے کا جشن بھی فروغ دیتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، نمیبیا میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر ہوپولنگ فوورو نے کہا کہ یہ گیمز اقوام متحدہ کے دفاتر اور ایجنسیوں کے عملے کے درمیان تعلقات، نیٹ ورکنگ اور شراکت داری کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گیمز میں حصہ لینے والے ممالک انگولا، بوٹسوانا، ایسواتینی، کینیا، لیسوتھو، ملاوی، موزمبیق، نمیبیا، جنوبی افریقہ، جنوبی سوڈان اور زمبابوے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقابلہ کرنے والی ٹیمیں ایتھلیٹکس، فٹ بال، نیٹ بال اور بیڈمنٹن سمیت دیگر مقابلوں میں مقابلہ کریں گی اور گیمز کا اختتام ہفتہ کو ہوگا۔ ■

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago







