دنیا
بھارت نےتحریک خالصتان کارکن گروپتونت سنگھ پنوں کے اثاثے ضبط کر لیے
ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان سکھ علیحدگی پسندوں کے مسائل پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوئی ہے۔

ئی دہلی: ہندوستان کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کے روز ہندوستان کے اندر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں خالصتانی کارکن گروپتونت سنگھ پنوں کی جائیداد ضبط کرنے کا اعلان کیا۔ یہ پیشرفت ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان سکھ علیحدگی پسندوں کے مسائل پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوئی ہے۔
ضبط کی گئی جائیدادوں میں گروپتونت سنگھ پنوں کی ملکیت میں ایک مکان اور زمین شامل ہے جو کہ بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں واقع ہے۔ این آئی اے کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، یہ ضبطی دہشت گردی اور کینیڈا سمیت مختلف بیرونی ممالک سے آرکیسٹ کی گئی علیحدگی پسندی سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی کوششوں میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔
Days after Gurpatwant Singh Pannu, the leader of the Sikhs For Justice (SFJ) issued threats to Canadian Hindus and called them to leave #Canada , the NIA in Amritsar and Chandigarh confiscated the properties of the US-based chief of the banned #Khalistani outfit. @szaffariqbal pic.twitter.com/CxWSgWiYO2
— Mojo Story (@themojostory) September 23, 2023
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے پیر کے روز کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل سے ہندوستانی حکومت کے ایجنٹوں کو جوڑنے والے "معتبر الزامات" کو تسلیم کرنے کے بعد ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئی۔ مقتول رہنما ایک آزاد سکھ وطن کے قیام کا حامی تھا جسے "خالصتان" کہا جاتا ہے۔
دنیا
ڈونلڈٹرمپ نے فراڈ کیس میں بیان دینے کا ارادہ بدل لیا
6 نومبر کو چار گھنٹے تک ڈونلڈ ٹرمپ استغاثہ کے ساتھ تکرار میں اُلجھے رہے

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک فراڈ کیس میں اپنے دفاع میں بیان دینے کاارادہ تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی موقف نہیں دیں گے کیونکہ اُن کے پاس کہنے کو مزید کچھ نہیں ہے۔
اردو نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا کہ وہ اپنے، اور اپنے بیٹوں ڈان جونیئر اور ایرک، ٹرمپ آرگنائزیشن کے دیگر عہدیداروں کے خلاف جاری مقدمے میں پہلے ہی گواہی دے چکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ ماہ استغاثہ کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی تھی جنہوں نے اُن پر اور دیگر مدعا علیہان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے ریئل سٹیٹ کے اثاثوں کی مالیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا تاکہ بینک قرضوں اور انشورنس کے لیے شرائط پر پورا اُترا جا سکے۔
6 نومبر کو چار گھنٹے تک ڈونلڈ ٹرمپ استغاثہ کے ساتھ تکرار میں اُلجھے رہے، اُن کے سخت جوابات پر جج آرتھر اینگورون کی جانب سے سرزنش بھی کی گئی جنہوں نے انہیں خبردار کیا کہ یہ کوئی سیاسی ریلی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز نے ستمبر 2022 میں ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بینک اور بیمہ کنندگان کو پیش کردہ اپنے سالانہ مالیاتی گوشواروں میں اپنے اثاثوں کو دو اعشاریہ دو ارب ڈالر بڑھا کر پیش کیا تھا۔اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز نے کم از کم 25 کروڑ ڈالر جرمانہ، ڈونلڈ ٹرمپ اوران کے بیٹوں ڈونلڈ جونیئر اور ایرک کے خلاف نیویارک میں کاروبار چلانے پر مستقل پابندی اور ٹرمپ اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف پانچ سال کی کمرشل رئیل اسٹیٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ٹیکنالوجی
آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز
شہری اب لرننگ ڈرائیونگ لائسنس گھر بیٹھے بنواسکیں گے

لاہور: پنجاب خاص طور پر لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے رش میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس میں آسانی کے لیے ایک معاون ایپ اور آن لائن لرنر لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
لاہور ٹریفک پولیس کے ترجمان رانا عارف نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا ’ہر روز پنجاب بھر میں کم سے کم 10 ہزار ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کیا جا رہا ہے باقی اس کے علاوہ ہیں۔‘
یہی وجہ ہے کہ پولیس خدمت مراکز میں نہ صرف لائسنس بنوانے والوں کا رش لگ چکا ہے بلکہ اس قدر کام میں اضافے کے سبب خدمت مراکز کے کمپیوٹر سسٹم ڈاؤن ہونے کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کئی کئی گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔
اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہفتے کو یہ ہدایات جاری کیں تھیں کہ جنہیں لائسنس کا ٹوکن مل چکا ہے ان کا تین روز تک چالان نہ کیا جائے۔
کھیل
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ (کل)منگل سے شروع ہو گا
پہلا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

کوالالمپور: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ کل(منگل )سے شروع ہو گا ۔پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا ، فرانس، سپین ، نیدرلینڈز ، جرمنی اور ارجنٹائن کی ٹیمیں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔
ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ (کل)منگل سے شروع ہو گا ۔ پہلا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی ۔ تیسرا کوارٹر فائنل آسٹریلیا اور فرانس کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں پاکستان اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 14 دسمبر جبکہ فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
چین نے پاکستان میں پہلے 765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
مصر میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز کر دیا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کردیا
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
وسطی چین میں شدید برفبا ری ،معمولات زندگی درہم برہم ، سکول بند، زمینی و فضائی ٹریفک متاثر
-
ٹیکنالوجی 3 گھنٹے پہلے
آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز
-
دنیا 2 دن پہلے
سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کردہ قرارداد ویٹو کر دی
-
دنیا ایک دن پہلے
عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14افراد جاں بحق