سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہی دیگر مسلم ممالک بھی تسلیم کر لیں گے،اسرائیلی وزیر خارجہ


اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہی دیگر مسلم ممالک بھی تسلیم کر لیں گے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودیہ عرب کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد ایشیا اور افریقہ کے 6 سے 7 ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی بات اہم ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔
ایلی کوہن نے کہا کہ کئی ایسے مسلم ممالک کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کی ہے جن کے ممالک اور اسرائیل کے درمیان کوئی رسمی تعلق بھی نہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کے قومی دن پر اسرائیل کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی اور اسرائیل نے کہا کہ وہ سعودی شاہ، سعودی حکومت اور عوام کو مخلصانہ مبارک باد پیش کرتا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے امریکا سر توڑ کوششیں کر رہا ہے اور معاہدے کے جلد طے پانے کے دعوے بھی کرچکا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے اس حوالے سے اپنے مؤقف کو دہرایا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی ناممکن ہے۔
قبل ازیں امریکا کی ہی ثالثی میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور دیگر عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرلیے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی سعودی عرب کے ساتھ جلد تعلقات کی بحالی اور مستقبل میں مسلم ممالک کے ساتھ یہودی ریاست کے امن کوریڈور کے قیام کا دعویٰ کرچکے ہیں

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 6 گھنٹے قبل

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 6 گھنٹے قبل

بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 4 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 6 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 6 گھنٹے قبل









