جی این این سوشل

صحت

نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم کی والدین سے اپیل

والدین بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں، ڈاکٹر ندیم

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران وزیر صحت  ڈاکٹر ندیم کی والدین سے اپیل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم نے کہا ہے کہ وزارتِ صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے،حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فی صد یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں،والدین سے اپیل ہے بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔

بچوں کو حفاظتی ٹیکےلگانے بارے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزارتِ صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

نگران وزیر صحت نے والدین سے اپیل ہے بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں،معصوم بچے ہمارا مستقبل اور سر مایہ حیات ہیں۔ڈاکٹر ندیم جان نےکہا کہ فرنٹ لائن ورکرز ہمارے پروگرام کی اصلی ہیرو ہیں،جو محنت لگن اور جزبے سے سرشاری ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔

تفریح

یکم دسمبر سے 23 دسمبر تک 23 ویں گھنٹے رات 11 بجے نور جہاں کا ایک گانا نشر کیا جائے گا

ملکہ ترنم کے نام سے پہچانی جانے والی میڈم نور جہاں 21 ستمبر 1926کو قصور کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یکم دسمبر  سے 23 دسمبر تک 23 ویں گھنٹے رات 11 بجے نور جہاں کا ایک گانا نشر کیا جائے گا

ملکہ ترنم کے نام سے پہچانی جانے والی میڈم نور جہاں 21 ستمبر 1926کو قصور کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں اوراپنے فلمی کیرئیر کا آغاز نو سال کی عمر سے کیا اور جلد ہی ایک جانی پہچانی چائلڈ اسٹار بن گئیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن ملکہ ترنم نور جہاں کی 23 ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یکم دسمبر بروز جمعہ سے 23 دسمبر 2023 تک روزانہ 23 ویں گھنٹے رات 11 بجے ملکہ ترنم نور جہاں کا ایک گانا نشر کرے گا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” پر منگل کو اپنے ٹویٹ میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں کو ہم سے بچھڑے 23 برس بیت گئے ہیں، ان کی 23 ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ملکہ ترنم نور جہاں کی 23 ویں برسی پر یکم دسمبر بروز جمعہ سے 23 دسمبر تک ان کا ایک گانا روزانہ رات کو 23 ویں گھنٹے رات 11 بجے نشر کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

فلسطینی اپنی تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہے ہیں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ہمیں غزہ کی محاصرے اور قبضے کے خاتمے کے مطالبے کے لیے متحد ہونا چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلسطینی اپنی تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہے ہیں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے مکین اپنی تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر جاری بیان میں کہا کہ ہمیں غزہ کی محاصرے اور قبضے کے خاتمے کے مطالبے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس خطے میں میں اتنی بڑی تعداد میں ہونے والی اموات اور تباہی سے خوفزدہ ہیں۔غزہ میں حالیہ دنوں میں اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں مارے گئے جو عالمی ادارے کی تاریخ میں سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کو اسرائیل کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کا جواز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیئر بخاری پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے جنرل سیکرٹری نامزد

نیئر حسین بخاری کو سابق صدر آصف علی زرداری کی منظوری سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیئر بخاری پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے جنرل سیکرٹری نامزد

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پارلیمنٹرینز کے مرکزی رہنما نیئر حسین بخاری نے پی پی پی کے جنرل سیکرٹری فرحت اللہ بابر کے استعفیٰ کے بعد پارٹی میں اہم کردار سنبھال لیا ہے۔

نیئر حسین بخاری کو سابق صدر آصف علی زرداری کی منظوری سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت فرحت اللہ بابر کا استعفیٰ، 8 فروری 2024 کو طے شدہ عام انتخابات سے مہینوں پہلے، ابرو اٹھا، خاص طور پر جب پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے عمل میں تھی۔

ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے استعفیٰ تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ سابق آرمی چیف نے بابر کے استعفے کی درخواست کی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بابر کو سیاسی جماعت میں ایک اور عہدہ سونپا جائے گا۔فرحت اللہ بابر کے چند روز قبل پی پی پی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll