ٹرین حادثہ کانٹا چینج نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا،ریلوے حکام

شائع شدہ 3 years ago پر Sep 24th 2023, 6:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

قلعہ ستار شاہ کے قریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔
شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا قلعہ ستار شاہ کے قریب میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین پٹڑی پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق حادثے سے مسافر ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین کا کانٹا تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، اکثر لوگ سو رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آنے پر ہر طرف شور مچ گیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے ٹریک کی مرمت اور متاثرہ بوگیوں کو ہٹایا جا رہا ہے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ ٹرین حادثہ کانٹا چینج نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، مسافر ٹرین کا انجن بھی تباہ ہوگیا، غفلت برتنے پر کندیاں شیڈ کے ڈرائیور عمران سرور اور اسسٹنٹ ڈرائیور محمد بلال کو معطل کر دیا گیا ہے۔
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 18 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 19 hours ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 20 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 20 hours ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 10 hours ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات
