اسرائیلی حکومت کی مقبوضہ بیت المقدس میں 18 ہزار یہودی مکانات اور تعمیراتی منصوبوں کی منظوری
فلسطینی شہریوں اور ان کی فلسطینی املاک پر تقریباً روزانہ حملے کرتے ہیں


یروشلم: اسرائیلی قابض حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں رواں سال کے آغاز سے18 ہزار سےزیادہ مکانات اور تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی “عیرعمیم” فاؤنڈیشن نےجاری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ (اسرائیلی ) حکومت نے اس سال جنوری سے رواں ستمبر تک مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں 18,223 آبادکاری ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
تنظیم نے بتایا کہ نئی سیٹلمنٹ یونٹس کی یہ تعداد 2021 کے بعد مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے ارد گرد آبادکاری کی توسیع کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت اسرائیل کی مستقل اور منظم جبر کی حقیقت کی عکاس ہے، جہاں ایک گروہ یعنی آباد کاروں کو ان کے مکمل شہری اور انسانی حقوق فراہم کیے جاتے ہیں جب کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔
قابض افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں 199 سے زائد بستیاں اور 256 بستی چوکیاں قائم کی ہیں، جن میں 9 لاکھ سے زیادہ آباد کار مقیم ہیں، جن میں ساڑے تین لاکھ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں بھی شامل ہیں، جو فلسطینی شہریوں اور ان کی فلسطینی املاک پر تقریباً روزانہ حملے کرتے ہیں۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 5 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 6 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 6 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 7 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- an hour ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 7 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago








