خاور مانیکا کا انٹی کرپشن حکام نے لاہور ایئر پورٹ سے تحویل میں لیا


بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو بیرون ملک جانے کی کوشش میں لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔
خاور مانیکا نجی ایئر لائن سے دبئی جارہے تھے، ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے پر روک لیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق خاور مانیکا کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے،ایف آئی اے نے خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔
خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کر رہے ہیں، ڈی سی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کیا، خاور فرید مانیکا نے قبرستان کی زمین پر غیر قانونی 26 دکانیں بھی تعمیر کی ہیں۔
خاور فرید مانیکا کے خلاف درج مقدمے میں الزام ہے کہ شادی ہال بغیر منظوری، نقشہ کے قبرستان کی 4 کنال اراضی پر بنایا گیا، خاور فرید مانیکا ایک عرصے سے پیر اسلام قبرستان حویلی لکھا کی زمین پر ناجائز قابض ہیں، خاور فرید مانیکا کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، اینٹی کرپشن نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کیا۔

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 3 گھنٹے قبل

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

کالعدم بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام،کمسن طالبہ کو بی ایل اے کے خودکش حملے سے بچالیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 39 منٹ قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 22 منٹ قبل

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر اظہارِ تشویش،اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل













