پاکستان
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کر دی
حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو جاری کی جائے گی، الیکشن کمیشن
عام انتخابات سے متعلق اہم پیش رفت ،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں،
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 27ستمبر تا 26اکتوبر دائر ہو سکیں گے۔اعتراضات کو 26نومبر تک نمٹائے جائیں گے ۔حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو جاری کی جائے گی۔ ابتدائی حلقہ بندیوں کے نقشہ جات ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 266نشستیں نئی حلقہ بندیوں میں بھی برقراررہیں گی ۔سندھ اسمبلی کی 130نشستوں پر حلقہ بندیاں کر دی گئی۔پنجاب اسمبلی کی 297نشستوں،بلوچستان اسمبلی کی 51نشستوں،خیبرپختونخوا کی 115نشستوں پر حلقہ بندیاں قائم رہیں گی۔
تجارت
بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کو ہی ادائیگیاں کی جائیں گی، گوہر اعجاز
وفاقی کابینہ نے پہلے 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے
سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ 40 خاندانوں کے 107 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہورہے ہیں ۔
وفاقی کابینہ نے پہلے 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، ان آئی پی پیز نے کئی سالوں تک بمشکل کوئی بجلی پیدا کیے بغیر سالانہ 100 ارب روپے وصول کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی صارفین ان آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی کرتے رہے ہیں، آئی پی پیز کی ٹاسک فورس ملکی معاشی و سماجی بقا کیلئے کوششیں کر رہی ہے، آئی پی پیز کے معاہدوں کو ٹیک اینڈ پے پر منتقل کرنا ہی مقصد ہے، بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کو ہی ادائیگیاں کی جائیں گی۔
پاکستان
ڈی چوک احتجاج، اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
رب پر یقین رکھیں، سب ٹھیک ہوجائےگا، جج کا اعظم سواتی سے مکالمہ
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک پر احتجاج سے متعلق 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ اعظم سواتی کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ کوئی ثبوت دیں، جس پر پراسیکیوٹر راجا نوید کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی سے تفتیش کے لیے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اعظم سواتی سے کیا اسلحہ برآمد ہوا ہے؟ کچھ تو بتائیں؟ جس پر پراسیکیوٹر راجا نوید کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے کارکنان کو اکسایا ہے۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ ثبوت جسمانی ریمانڈ کے لیے ناکافی ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی روسٹرم پر آگئے، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ مجھ پر مزید مقدمات بھی ہیں جو چھپائے کیوں جا رہے ہیں؟ جس پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ان سے مکالمہ کیا کہ رب پر یقین رکھیں، سب ٹھیک ہوجائےگا۔
انسدادِدہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کو 2 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، عظمی خان، رہنما اعظم سواتی کئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
7 اکتوبو کر انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
تجارت
سیلز ٹیکس کے لیے 3 لاکھ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، ہر صورت میں ٹیکس کی روک تھام کریں گے ، وزیر خزانہ
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے، شرح سود میں کمی سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ٹیکس فراڈ کی روک تھام کریں گے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے، شرح سود میں کمی سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے لیے 3 لاکھ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، معاشی محاذ پر ہم بہترین پوزیشن میں ہیں، ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، توانائی شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے مختلف طبقات کو آن بورڈ لیا جائے، جی ڈی پی کو 13 فیصد سے اوپر لے جانا چاہتے ہیں، ایف بی آر میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکسز میں لیکج کی روک تھام کر رہے ہیں، حکومت ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد تیز کررہی ہے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان میں ٹیکسوں کا سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا سنگ میل ،پہلی بار 86 ہزار کی سطح عبور
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو جیل سے رہا کردیا گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
-
پاکستان 2 دن پہلے
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مزید کمی
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ