پاکستان نے حریف ازبکستان کو 2 کے مقابلے میں 18 گول سے شکست دے کر مسلسل فتوحات کی ہیٹرک بھی مکمل کرلی


چین کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے فتوحات کے تسلسل کو برقراررکھتے ہوئے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔پاکستان ہاکی ٹیم نے پول اے کے اپنے تیسرے میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ازبکستان کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 18 گول سے ہرانے کے ساتھ ایشین گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں مسلسل فتوحات کی ہیٹرک بھی مکمل کرلی۔
پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ازبکستان کو دو کے مقابلہ میں اٹھارہ گول سے شکست دیدی۔جمعرات کو چین کے شہر ہانگ زو کے گونگ زو کینال سپورٹس پارک سٹیڈیم میں کھیلے گئے پول اے کے اہم میچ میں پاکستان اور ازبکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں پاکستان کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ازبکستان کی ٹیم کو بالکل بے بس کر دیا۔
پاکستان کی طرف سے احمد ارباز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ گول سکور کئے، افراز اور رانا عبدل نے تین، تین گول سکور کئے ، عمر بھٹہ اور عبد الرحیم نے دو، دو گول جبکہ لیاقت ارشاد ،رومن اور محمد خان نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ازبکستان کی طرف سے اوبلوکولوف جونی بیک اور خودوینزاروف بنیود بیک نے ایک ایک گول کیا۔
ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں 12 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان سمیت انڈیا، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چائینہ، اومان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم اپنے پول میں تین میچوں میں مجموعی طور پر 34 گول سکور کرچکی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم پول اے میں اپنا چوتھا میچ 30 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی جبکہ پانچواں اور آخری پول میچ 2 اکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 3 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 4 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل




