Advertisement
پاکستان

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن ن لیگ میں شامل

مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کیلئے سندھ میں 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اور بشیر میمن کو اس کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 30th 2023, 4:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن ن لیگ میں شامل

مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کیلئے سندھ میں 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اور بشیر میمن کو اس کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں محمد زبیر،کھیل داس کوہستانی اور  نہال ہاشمی  سمیت 12 رہنما شامل ہیں جو 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی پر استقبال کیلئے کارکنوں کو تیار کریں گے۔

 گزشتہ حکومت سے اختلافات کے بعد یکم دسمبر 2019 کو اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن نے احتجاجاً اپنی ملازمت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement