تجارت

اٹلی کی پاکستان کے ساتھ فاضل تجارت کے حجم میں دوماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

جولائی اوراگست میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 60.69 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 30 2023، 2:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اٹلی کی پاکستان کے ساتھ فاضل تجارت کے حجم میں دوماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

اسلام آباد: اٹلی کی پاکستان کےساتھ فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جولائی اوراگست میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر0.88 فیصد جبکہ اٹلی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر92 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو195.53 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.88 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو197.27 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،اگست میں اٹلی کو پاکستانی برآمدات کاحجم 96.04 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 99.49 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 91.97 ملین ڈالرتھا،

مالی سال 2023 میں اٹلی کو برآمدات سے ملک کو1.151 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق اٹلی سے برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر92 فیصدکی کمی ہوئی، جولائی اوراگست میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 60.69 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا

جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 116.51 ملین ڈالرتھا، اگست میں اٹلی سے درآمدات پر26.79 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوجولائی میں 33.90 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 44.10 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں اٹلی سے درآمدات کامجموعی حجم 526.93 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیاتھا۔