Advertisement
پاکستان

نئے پولیس افسر کے تعارف کا انوکھا انداز ، پولیس اہلکار پیٹرولنگ چھوڑ کر ایف 9پارک روانہ

نیا آفسر نیا آرڈر نئے ایس ایس پی سیف سٹی نے اہلکاروں سے تعارفی ملاقات کے لیے ایف 9 پارک طلب کر لیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 30 2023، 11:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نئے پولیس افسر کے تعارف کا انوکھا انداز ، پولیس اہلکار پیٹرولنگ چھوڑ کر ایف 9پارک روانہ

اسلام آباد : نئے ایس ایس پی اسلام آباد کا پولیس اہلکاروں سے تعارف کا نیا انداز سامنے آ گیا ، ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام اہلکاروں کو تعاعف کے لیے ایف 9 پارک طلب کر لیا ۔

تمام پولیس اہلکار سڑکوں کی پیٹرولنگ چھوڑ کر ایف 9 پارک روانہ ہوگئے ، ڈی جی سیف سٹی کی اہلکاروں کے ساتھ تعارفی میٹنگ سیر سپاٹے میں تبدیل ہوگئی ۔

اسلام آباد کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اسلام کی مین شاہراہوں کو بغیر پولیس کے عوام اور جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ۔

یاد رہے کہ ایک ہزار پولیس اہلکار پیٹرولنگ چھوڑ کر تعارفی میٹنگ میں روانہ ہوگئے ۔

Advertisement