دہشتگردوں نے ترک پارلیمنٹ کے قریب وزارت داخلہ پر خودکش حملہ کیا


ترکیہ کے دار الحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے باہر دھماکہ ،گولیوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں، ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق واقعے میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب ہوا، جب پارلیمنٹ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلنے والی تھی۔
داخلہ امور کے وزیرعلی یرلی کایا نے بتایا کہ دو دہشت گرد ایک گاڑی میں وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے داخلی گیٹ کے سامنے ساڑھے 9 بجے کے قریب آئے تھے، جنہوں نے حملہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور دوسرا دہشت گرد کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا، دوسرے دہشتگرد نے فائرنگ کی مگر پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔
یہ دھماکا اس وقت ہوا جب ترک پارلیمنٹ کا اجلاس یکم اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شیڈول تھا۔ اس واقعے کے بعد انقرہ میں سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
علی یرلی کایا نے بتایا کہ اس دوران آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago




