نگران حکومت نے بھی پی ڈی ایم کی طرح پٹرول مہنگا کرنے کی روش برقرار رکھی ہوئی ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو محض علامتی، نہایت ناکافی اور اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف قرار دے دیا
ایکس پر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف سازش کی گئی تھی تب پٹرول 149 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا، پچھلے سترہ ماہ کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافہ کیا گیا، نگران حکومت نے بھی پی ڈی ایم کی طرح پٹرول مہنگا کرنے کی روش برقرار رکھی۔
نگران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں علامتی کمی کا معاملہ
— PTI (@PTIofficial) October 1, 2023
پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو محض علامتی، نہایت ناکافی اور اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دے دیا :
تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف سازش کی گئی تو پٹرول 149 روپے فی لیٹر میں دستیاب…
پارٹی ترجمان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابلِ برداشت اضافے سے ملک بدترین مہنگائی کی لپیٹ میں ہے اور عوام کیلئے اشیائے خورونوش سے لےکر دیگر ضروریاتِ زندگی کو جائز ذرائع سے پورا کرنا ناممکن ہورہا ہے، ملک کی تباہ حال معیشت سے کاروبار اور ذرائع آمدن نہایت تیزی سے سکڑ رہے ہیں اور دوسری جانب دہشتگردی ایک قومی مسئلہ بن کر ابھررہی ہے اور معصوم شہریوں کو غیرمحفوظ اور خوفزدہ کررہی ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے نگران حکومت اور ریاستی کارندے سارا زور تحریک انصاف اور اس کے حامی شہریوں کیخلاف ظلم و جبر کا بازار گرم کرنے میں لگا رہے ہیں، آئین، قانون، جمہوریت اور سیاست کو فتح کرنے کا خبط ریاست اور عوام کیلئے تباہی و بربادی کا پیش خیمہ بن رہا ہے، نگران حکومت صورتحال کی نزاکت کا احساس کرے اور فیصلہ سازی عوام کی منتخب قیادت کے سپرد کرنے کیلئے فوری طور پر شفاف انتخاب کا انعقاد یقینی بنائے
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 10 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago



