Advertisement

7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 2 اکتوبر سے ہو گا

پولیو مہم کے لئے مجموعی طور پر 4869 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Oct 1st 2023, 7:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 2 اکتوبر سے ہو گا

7 روزہ انسداد پولیو مہم 2اکتوبر بروزپیر سے شروع ہوگی جو 8اکتوبر تک جاری رہے گی ،پولیو مہم دوران پانچ سال تک کی عمر کے 15 لاکھ 36 ہزار 770بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

پولیو مہم کے لئے مجموعی طور پر 4869 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ باربار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے تاکہ وطن عزیز کو پولیو فری بنایا جاسکے۔

انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور گھر گھرآنے والی پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر باشعور شہری کا فرض ہے کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے بھر پور کوشش کرے تاکہ مستقبل میں کوئی بچہ پولیو کے مرض کا شکار ہوکر زندگی بھر کے لیے معذور نہ ہوسکے۔

Advertisement