سانحہ مستونگ اورہنگو جیسےواقعات پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے، پاکستان علماء کونسل
افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے اور پاکستان کا امن افغانستان کا امن ہے اور اس بات کو ہر صورت ممکن بنایا جائے ، اعلامیہ
پاکستان کے تمام مذاہب و مکاتب فکر، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت نے ملک میں ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول جمعہ کے روز سانحہ ہنگو اور مستونگ اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا اور بے گناہ انسانوں کو قتل کرنا ہے ،قاتلوں کے ان گروہوں کو پاکستان دشمن قوتوں اور ہندوستان کی سر پرستی حاصل ہے، تمام مذاہب و مکاتب فکر کی قیادت دہشت گردی، ا
پاکستان علماء کونسل کے زیر انتظام لاہور میں منعقدہ سيرت رحمتہ ا للعالمين ﷺ كانفرنس کے موقع پر پاکستان کے تمام مذاہب و مکاتب فکر کے قائدین نے کہا ہے کہ غیر مسلموں کی جان و مال ، عزت و آبرو اور عبادتگاہوں کا تحفظ ریاست اور مسلمانوں کی ذمہ داری ہے، افغان عبوری حکومت اور حکومت پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے رابطے مضبوط کیے جائیں اور دونوں ممالک دہشت گردی کو پروان نہ چڑھنے دیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے اور پاکستان کا امن افغانستان کا امن ہے اور اس بات کو ہر صورت ممکن بنایا جائے ۔
علماء و مشائخ نے کہا کہ کینیڈا اور دیگر ممالک بالخصوص پاکستان میں ہندوستان کی دہشت گردی کے شواہد کے ساتھ ثابت ہو چکی ہے لہذا ہندوستان کے خلاف عالمی برادری ایکشن لے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی سیرت رحمتہ اللعالمین ﷺ کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔
کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے افواج پاکستان، سلامتی کے اداروں اور حکومت کے تمام اقدامات کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ سانحہ مستونگ، ہنگو اور دیگر واقعات پاکستان اور پاکستان کی عوام پر دہشت گردی کی جنگ دو بار و مسلط کرنے کی سازش ہیں جس کے خلاف باہمی اتحاد سے جد و جہد کی ضرورت ہے ۔ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے متحد ہیں اور سپہ سالار قوم جنرل حافظ سید عاصم منیر اور افواج پاکستان ، سلامتی کے اداروں کو اپنے عملی تعاون کا یقین دلاتے ہیں
پاکستان میں موجود ایک غیر مسلم گروہ کی عبادت گاہوں کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل حکومت کو فوری طور پر کرنا چاہیے، قادیانی آئین اور دستور پاکستان کے مطابق شعائر اسلام استعمال نہیں کر سکتے، باقی مذاہب اور قادیانی گروہ میں فرق واضح ہے کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق اپنی عبادتگاہیں نہیں بناتے لہذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قادیانی گروہ کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کرے اور ان کی عبادتگاہوں کے حوالہ سے ڈیزائن طے کرے اور باقی مذاہب کی طرح ان کی عبادتگاہوں کی بھی رجسٹریشن کی جائے تا کہ یہ سلسلہ مستقل طور پر ختم ہو۔ پاکستان کے تمام مذاہب و مکاتب فکر کے علماء و مشائخ و قائدین نے ملک بھر میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف مشترکہ اجتماعات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام کا نام لے کر بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والے خوارج دہشتگرد ہیں ، حالیہ دنوں میں باجوڑ ، پشاور، مستونگ، ہنگو اور دیگر مقامات پر حملہ کرنے والوں نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ ان کے نزدیک اسلامی احکامات اور انسانی جانوں کی کوئی وقعت نہیں ہے ، خوارج کے خلاف قرآن وسنت کے احکامات واضح ہیں ، خوارج کسی بھی نام سے ہوں ان کے خلاف ریاست کی جدو جہد میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ پاکستان کے تمام مذاہب و مکاتب فکر کا یہ اجتماع مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور عالمی دنیا سے اپیل کرتا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر اور فلسطین کوحل کیا جائے،
پاکستان کے تمام مکاتب فکر و مذاہب کے قائدین کا یہ اجتماع ترکی کے شہر انقرہ میں خودکش حملے کی بھر پور مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عوام ، علماء اور حکومت کی طرف سے اپنے ترک بھائیوں کو مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہے، غم کے ان لمحات میں پاکستان اپنے ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے، دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی زخمیوں کو جلد از جلد صحت عطا فرمائے۔
پاکستان کے تمام مکاتب فکر و مذاہب کے قائدین کا اجتماع سویڈن ڈنمارک اور دیگر مقامات پر قرآن کریم کی کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات کی بھر پور مذمت کرتا ہے اوراقوام متحدہ سے اس مذموم عمل کے خلاف اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ کسی بھی مذہب کے مقدسات کا احترام لازم ہے اور اس حوالہ سے عالمی سطح پر قانون سازی ہونی چاہیے ۔ نیز یہ اجتماع اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کی قیادت سے اپیل کرتا ہے کہ سویڈن اور دیگر ممالک جہاں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات ہور ہے ان کے خلاف متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے
صدرمملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خیبرمیں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 9 گھنٹے قبل
کرم قافلے پر حملے سے 2 سیکیورٹی اہلکار اور 6 ڈرائیورز شہید ،جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک
- 12 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کا تحریری فیصلہ جاری
- 14 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ: پہلا دن کے اختتام پر پاکستان کے چار وکٹوں پر 143 رنز
- 13 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 14 گھنٹے قبل
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے جج اعظم خان اور راجہ انعام امین کانام فائنل
- 13 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی تیراہ میں بڑی کارروائی، خارجی عابد اللہ سمیت 5 خوارج ہلاک،ایک گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر،درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع
- 11 گھنٹے قبل
انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرالیکشن کمیشن نے تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی
- 12 گھنٹے قبل
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل
القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، اس کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی،وزیر اعلی مریم نواز
- 13 گھنٹے قبل