جی این این سوشل

دنیا

ایران کی سعودی عرب سے مذاکرات کی تصدیق

ریاض: ایران نے سعودی عرب سے حال ہی میں ہونے والی بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایران کی سعودی عرب سے مذاکرات کی تصدیق
ایران کی سعودی عرب سے مذاکرات کی تصدیق

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے اپریل کے اوائل میں سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے ادوار کی پہلی بار تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی یا نتائج کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اس حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کا نیوز کانفرنس میں خطے میں قیام امن اور ترقی کے لیے ہر قسم کے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطے کے دو اہم مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے حق میں بہتر ہے تاہم ایران ابھی بات چیت کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے۔

مذاکرات کے حوالے ترجمان خطیب زادہ نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ اپریل میں ہونے والی بات چیت کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔ سعودی عرب کو امن کے قیام کے لیے ضمانت چاہیے جب کہ ایران نے پابندیوں کے خاتمے پر بھی بات کی تھی۔

5 سال سے سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے وفد کے درمیان بغداد میں اہم ملاقاتوں کا انکشاف برطانوی نے کیا تھا تاہم دونوں ممالک نے پہلے ردعمل کے طور پر خبر کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

مذاکرات کے بارے پہلی بار عوامی سطح پر بات ولی عہد محمد بن سلمان نے اپریل کے آخر میں العربیہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا تھا جس میں انہوں روایتی حریف ایران سے اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ولی عہد کے اس بیان کے بعد ایران نے مفاہمانہ انداز کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ دونوں ممالک کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں قیام امن کے لیے مل کر کام کریں گے۔مذاکرات کے مندرجات کے بارے میں دونوں ممالک ابھی احتیاط سے کام لے رہے ہیں اس لیے مذاکرات کا ایجنڈا سامنے نہیں آسکا ہے تاہم عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب نے یمن میں جنگ بندی کے لیے حوثی باغیوں پر ایران سے اپنا اثر رسوخ استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔

 

دنیا

گوتریس کا امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تمام ملکوں سے غزہ میں امدادی سامان بھیجنے کی اپیل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوتریس کا امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےمطالبہ کیا کہ امریکہ نے دو ٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو غزہ میں رفح پر حملے سے روکے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں کسی بھی اسرائیلی فوجی کارروائی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حملے کے تباہ کن انسانی اثرات ہوں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران انتونیو گوتریس نے امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکہ کو دو ٹوک موقف لینا چاہیے اور اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنا چاہیے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کو بھی غزہ میں امداد کا سنگ بنیاد سمجھا اور انروا کے غیر جانبداری کے اصولوں پر اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

گوتریس نے تمام ملکوں کو غزہ میں امدادی کارروائیوں اور امدادی سامان دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے حکمنامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنےکا حکم دیتے ہوئے پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا بھی کہا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔

حکم نامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں، قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے کہ اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے،  لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹرز تک لگا دیئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ شہریوں کی آزادنہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، سرکار کے اخراجات کے لیے ٹیکس دینے والے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ کئی روز سے کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں تجاوزات اور نالہ متاثرین سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہیومن رائٹس کانفرنس میں فلسطین کی آزادی پر جرمن سفیر سے سوال

عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بعد 2018 میں شروع ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی جیسے اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی میراث کو عزت دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیومن رائٹس کانفرنس میں فلسطین کی آزادی پر  جرمن سفیر سے سوال

لاہور: لاہور میں ہیومن رائٹس  کی کانفرنس کے دوران جرمن سفیر الفریڈ گراناس کو فلسطینیوں کے حقوق پر جرمنی کے موقف کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک طالب علم کی طرف سے رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سٹوڈنٹ کےسوال  نے سامعین سے "آزاد، آزاد فلسطین" کے نعروں کو جنم دیا۔
اس واقعے کے بعد پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹو نے سفیر کی سمجھی جانے والی بے حسی پر تنقید کی۔ جرمن سفیر الفریڈ  گراناس نے بعد میں اپنی تقریر دوبارہ شروع کی،انہوں نے  بنیادی حقوق میں انسانی وقار کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔


یاد رہے کہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بعد 2018 میں شروع ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی جیسے اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی میراث کو عزت دینا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll