برائلر مرغی کی اونچی اڑان جاری،مرغی کے گوشت کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافےکا سلسلہ تواتر سے جاری ہے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر شہری تشویش میں مبتلا ہیں ۔اب ایک بار پھر سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید8 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعدمرغی کا گوشت407 سے بڑھ کر415 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ مرغی کا تھوک ریٹ278، پرچون ریٹ286 روپے کلو ہو گیا،فارمی انڈے 136 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔
گزشتہ روز بھی مرغی کا گوشت سات روپے فی کلو اضافے کے بعد 400روپے سے بڑھ کر 407 روپے فی کلو ہو گیا تھا اور قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ کئی رو ز سے جاری ہے۔اب ایک بار پھر 8 روپے اضافے کے بعد گوشت کی قیمت 415روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
عید قریب آتے ہی شہر بھر میں قصابوں نے بھی مٹن اور بیف کے من مانے ریٹ مقرر کر دیے ہیں، مٹن کا سرکاری ریٹ 900 روپے مارکیٹ میں 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔
بیف کا سرکاری ریٹ 450 روپے، مارکیٹ میں 750 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، سرکاری نرخ نامہ صرف ریٹ لسٹوں کی حد تک رہ گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جو چیز بھی لینے جاؤ من مانے ریٹ لیے جاتے ہیں جا ئیں تو کدھر جا ئیں۔ضلعی انتظامیہ کی توجہ بس چینی پر ہی ہے اور وہ بھی میسر نہیں۔

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 3 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا مزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل
بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا،نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 4 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 26 منٹ قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل